Bharat Express

AAP Party Candidates List: عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری، کجریوال،آتشی، امانت اللہ،عمران اور شعیب اقبال کی ٹکٹ کا اعلان

مسلم امیدواروں کی بات کریں توآخری لسٹ میں تین مسلم امیدواروں کا بھی نام ہے۔ ان میں سے ایک موجودہ وزیرعمران حسین کا نام ہے ۔عمران حسین کو بلیماران سے ٹکٹ دیا گیا ہے،و ہیں شعیب اقبال کو مٹیامحل سے امیدوار بنایا ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے اپنے تمام امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے آج آخری فہرست میں 38 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کردیا ہے۔ اس آخری فہرست میں کئی اہم اور بڑے نام بھی شامل ہیں ۔ موجودہ وزیراعلیٰ آتشی کو ایک بار پھر کالکاجی سے ٹکٹ دیا گیا ہے، وہیں اروند کجریوال نئی دہلی سے انتخابی میدان میں اتریں گے ،ان کی ٹکٹ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

مسلم امیدواروں کی بات کریں توآخری لسٹ میں تین مسلم امیدواروں کا بھی نام ہے۔ ان میں سے ایک موجودہ وزیرعمران حسین کا نام ہے ۔عمران حسین کو بلیماران سے ٹکٹ دیا گیا ہے،و ہیں شعیب اقبال کو مٹیامحل سے امیدوار بنایا ہے۔ حالانکہ اوکھلا سے امانت اللہ خان کے نام پر خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن آخری فہرست میں اوکھلا سے امانت اللہ خان کو ہی پارٹی نے امیدوار بنایا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی آخری لسٹ میں سابق وزرا اور موجودہ وزرا کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ستیندر جین جو سابق وزیر صحت رہے ہیں ان کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے اورانہیں شکوربستی سے امیدوار بنایا گیا ہے ،وہیں سوروبھ بھاردواج کو گریٹر کیلاش سے ،درگیش پاٹھک کو راجندر نگر سے ،سومناتھ بھارتی کو مالویہ نگر سے،مہندر گوئل کو ریٹھالہ سے،راجیش گپتا کو وزیرپور سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read