Bharat Express

Rohit Sharma India vs Australia: ہارکے ساتھ روہت شرما کے نام درج ہوا شرمناک ریکارڈ، ایڈیلیڈمیں شرم سے سرجھک گیا

روہت شرما کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔ ٹیم انڈیا کو ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 10 وکٹ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ میں روہت شرما کے نام شرمنارک ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

Rohit Sharma India vs Australia: آسٹریلیا نے ہندوستان کو ٹسٹ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 10 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس مقابلے میں ہارکے بعد کپتان روہت شرما کے نام ایک اورشرمناک ریکارڈ درج ہوگیا۔ روہت شرما بطور ہندوستانی کپتان سب سے زیادہ میچوں میں ہارکا سامنا کرنے والوں کی فہرست میں جڑگئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کی برابری کرلی ہے۔ روہت شرما کا بلّا ایڈیلیڈ ٹسٹ میں پوری طرح سے خاموش رہا۔

دراصل، بطورہندوستانی کپتان سب سے زیادہ میچوں میں ہارکا سامنا کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں منصورعلی خان پٹودی ٹاپ پر ہیں۔ انہوں نے 1967 سے 1968 کے درمیان 6 میچوں میں ہارکا سامنا کیا۔ اس فہرست میں سچن تندولکردوسرے نمبرپرہیں۔ سچن تندولکر نے 1999 سے 2000 کے درمیان پانچ میچوں میں ہارکا سامنا کیا۔ دتہ گائیکواڑنے 1959 میں چارمیچوں میں ہارکا سامنا کیا تھا۔

روہت شرما نے کی تھی کوہلی-دھونی کی برابری

مہندرسنگھ دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 2011 میں مسلسل 4 میچوں میں ہار کا سامنا کیا۔ وہیں وراٹ کوہلی کی کپتانی میں 2020 سے 2021 کے درمیان چارمیچوں میں ہارکا سامنا کیا۔ اب روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 2024 میں مسلسل چار میچ گنوائے۔

 ٹیم انڈیا نے گنوایا میچ

ہندوستان نے ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ شاندار طریقے سے جیتا تھا، لیکن دوسرے مقابلے میں اسے بڑی ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے پہلی اننگ میں آل آؤٹ ہٹانے تک 180 رن بنائے تھے۔ جبکہ دوسری اننگوں میں 175 رن بنائے۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 337 رن بنائے تھے۔ وہیں دوسری اننگ میں محض 19 رن بناکرمیچ جیت لیا۔ ٹیم انڈیا کے عظیم کھلاڑی وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل سمیت سبھی فلاپ رہے۔

بطورہندوستانی کپتان سب سے زیادہ کسے ملی ہار؟

ہندوستانی کپتان کے طورپرمسلسل سب سے زیادہ کس کپتان کوہارکا سامنا کرنا پڑا۔ آئیے اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔ منصورعلی خان پٹودی نے 68-1967 میں 6 میچوں میں سامنا کرنا پڑا۔ سچن تندولکرنے 00-1999 میں پانچ میچوں میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ دتا گائیکواڑکو 1959 میں 4 میچوں مں شکست ملی۔ مہندرسنگھ دھونی کو 2011 اور2014 میں چارمیچوں میں ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی کو 21-2020 میں 4 میچوں میں شکست ہوئی۔

Also Read