Bharat Express

Almora Accident: اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک بس حادثہ، 36 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فی الحال ایس ایس پی الموڑہ بھی موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔

اتراکھنڈ کے الموڑہ میں خوفناک بس حادثہ، 22 لوگوں کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

،اتراکھنڈ کے الموڑہ میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ مارچولا کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں کل 45 افراد سفر کر رہے تھے، جن میں سے 36 افراد کی موت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے،انتظامیہ نے الموڑہ سڑک حادثہ میں 36 لوگوں کی موت کی تصدیق کی۔ جبکہ تین لوگوں کو علاج کے لیے ایمس بھیجا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا علاج رام نگر کے سرکاری اسپتال  کیا جا رہا ہے۔

کماؤں کے ڈویژنل کمشنر دیپک کمار نے بتایا کہ اب تک 36 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایس ڈی آر ایف، ایس ڈی ایم، انتظامیہ موقع پر موجود ہیں۔

 حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ فی الحال ایس ایس پی الموڑہ بھی موقع پر روانہ ہو گئے ہیں۔ نینی تال پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ رہی ہے۔ تین اضلاع کی پولیس موقع پر پہنچ رہی ہے، جب کہ ایس ڈی آر ایف کی 6 ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا

سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے کے بارے میں سوشل میڈیا سائٹ X پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ الموڑہ ضلع کے مارچولا میں پیش آئے  خوفناک  بس حادثے میں مسافروں کی ہلاکت کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو راحت اور بچاؤ کام تیزی سے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر مقامی انتظامیہ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں زخمیوں کو نکالنے اور علاج کے لیے قریبی صحت مرکز میں لے جانے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر شدید زخمی مسافروں کو ایئرلفٹ کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Also Read