اتراکھنڈ میں بھی سڑک پر نماز کی ادائیگی پر پابندی، خلاف ورزی کرنے پر ہوگی سخت کارروائی، وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جاری کئے احکامات
وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے خبردارکیا ہے کہ عوامی مقامات کویرغمال نہ بنایا جائے۔ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیو بھومی اپنے امن، ثقافت اور نظم وضبط کے لئے مشہورہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی قائم رہے گی۔
Bulleh Shah Mazar Demolished: اتراکھنڈ میں بلّ شاہ کی مزار پرہندووادیوں کا حملہ، زبردست توڑ پھوڑ سے دہشت میں مسلمان
اتراکھنڈ کے مسوری میں ایک ہندوتنظیم کے اراکین نے بلّ شاہ بابا کے مقبرے میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بلّ شاہ پاکستان کے رہنے والے تھے اوران کا مقبرہ پاکستان میں ہے۔ ہندوتنظیم سے وابستہ اراکین نے بھی بلّ شاہ کوملحد (ناستک) قراردیا۔ اس واقعہ سے مسلم طبقہ میں ایک طرف غم وغصہ پایا جا رہا ہے تو دوسری طرف خوف وہراس کا ماحول ہے۔
Acharya Pramod Congratulated CM Pushkar Singh Dhami : وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی زندگی پر مبنی کتاب ’’ہمالیہ کی جیونت اوشما‘‘ کی شاندار رسمِ اجراء، آچاریہ پرمود کرشنم نے دی مبارکباد
دہرادون میں منعقد ایک پروقار تقریب میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی عوامی و سیاسی زندگی پر مبنی کتاب ’’ہمالیہ کی جیونت اوشما‘‘ کا باضابطہ اجرا کیا گیا۔ اس کتاب کے رسمِ اجراء کے بعد آچاریہ پرمود کرشنم نے نئی نسل کی باصلاحیت ادیبہ، مصنفہ سنبھاؤنا پنت اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو مبارکباد دی ہے۔
مدرسوں کوسیل کرنے کے معاملہ پراتراکھنڈ حکومت کونوٹس جاری، جمعیۃ علماء ہند نے داخل کی عرضی، سپریم کورٹ کے حکم کا دیا گیا حوالہ
اتراکھنڈ کی دھامی حکومت کو6 ہفتے کے اندرجواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مدرسوں کو بند کرنے کی مہم، مسلمانوں کو آئینی اختیارسے محروم کردینے کی ایک بڑی سازش ہے۔
Student Shoots Teacher: استاد نے مارا تھپڑ تو طالب علم نے مار دی گولی، لنچ باکس میں چھپا کر اسکول لایا تھا پستول
واقعے کے فوراً بعد دیگر اساتذہ نے ملزم طالب علم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نابالغ طالب علم کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Uttarkashi Disaster : اترکاشی میں تباہی کی اصل وجہ- پانی کی رفتار اور ملبے کا دباؤ، حکومت نے 20 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا کیا اعلان
اترکاشی کے دھرالی علاقے میں ہوئی تباہی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانی کی رفتار اور ملبے کے دباؤ نے لمحوں میں سب کچھ تہس نہس کر دیا۔
کانوڑ روٹ کے ریسٹورنٹ مالکان کو کیو آرکوڈ پربتانی ہوگی اپنی پہچان، سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کے حکم پرنہیں لگائی روک
اترپردیش اوراتراکھنڈ حکومت کوسپریم کورٹ نے کانوڑ یاترا کے دوران ڈھابوں پرکیوآرکوڈ لازمی قراردینے کے حکم پر راحت دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ یاترا اختتام پرہے اورڈھابہ مالک قانونی دفعات پر عمل کریں گے۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکم مذہبی امتیاز کو فروغ دیتا ہے اور سپریم کورٹ کے گزشتہ سال کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔
Uttarakhand Madarsa Board on Operation Sindoor: اتراکھنڈ میں مدارس کے نصاب میں بڑی تبدیلی، ’آپریشن سندور‘ کیا گیا شامل
اتراکھنڈ میں مدرسہ بورڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ اس سیشن سے ریاست کے مدارس کے سلیبس میں بڑی تبدیلی کی جائے گی، جس میں ’آپریشن سندور‘ کو شامل کیا جائے گا۔
Uniform Civil Code in force in Uttarakhand: یکساں سول کوڈ آج سے اتراکھنڈ میں نافذ،شادی،طلاق اور وراثت میں لڑکا لڑکی کو ملے گا برابر حق
واضح رہے کہ ہندوستانی آئین میں گوا کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ نےقانون بنا کر گوا کو پرتگالی سول کوڈ کو لاگو کرنے کا حق دیاتھا۔ لہذا، گوا واحد ریاست ہے جہاں یو سی سی پہلے سے ہی نافذ ہے۔
Uniform Civil Code:یکساں سول کوڈ کو ایک طبقہ نہ سمجھنے کا ناٹک کرے گا اور اسےکبھی نہیں سمجھے گا،سابق چیف جسٹس رنجن گگوئی کا متنازعہ بیان
ون نیشن ون الیکشن پر گگوئی نے کہا کہ انہوں نے اس کی حمایت کی ہے۔ گگوئی نے کہا کہ ملک میں ہر سال انتخابات ہوتے ہیں۔ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ہر سال لاگو ہوتا ہے۔ اس سے حکومت کا کام متاثر ہوتا ہے۔ ہمارے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہر 6 ماہ بعد انتخابات ہوتے ہیں۔





