Bharat Express

Haryana Assembly Election 2024: کانگریس نے عام آدمی پارٹی کو کی 7 سیٹوں کی پیشکش، کیجریوال کی پارٹی کر رہی ہیں اتنی سیٹوں کا مطالبہ

ہریانہ لوک سبھا الیکشن میں الائنس کے لئے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال کے درمیان دوراؤنڈ کی میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی نے10 سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں اتحاد کی بات چیت جاری ہے۔ (فائل فوٹو)

ہریانہ اسمبلی الیکشن میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس غیررسمی بات چیت شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق منگل کودونوں پارٹیوں کے لیڈران کے درمیان میں اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، دو راؤنڈ کی میٹنگ میں عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں 10 سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے جبکہ کانگریس نے 7 سیٹوں کی پیشکش کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک لوک سبھا سیٹ پرالیکشن لڑ تھا، جس میں 9 اسمبلی سیٹیں آتی ہیں۔ اس بنیاد پراس نے 10 اسمبلی سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔ سیٹوں پر ڈیل فائنل کرنے کے لئے بدھ کوکانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اورعام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھوچڈھا کے درمیان تیسرے دورکی میٹنگ ہوسکتی ہے۔

کانگریس نے بنائی تین رکنی کمیٹی

ہریانہ الیکشن کے لئے کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور سماجوادی پارٹی سے الائنس پر بات چیت کے لئے تین اراکین کی کمیٹی بنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس کمیٹی میں اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین اجے ماکن، ہریانہ کانگریس کے انچارج دیپک بابریا اورسابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا رکن ہیں۔ اس کمیٹی کوتنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال قیادت کریں گے۔

راہل گاندھی بھی بات چیت میں ہوسکتے ہیں شامل

الائنس سے متعلق ہورہے تبادلہ خیال پرکانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اورسابق صدرراہل گاندھی کی بھی نظر ہے۔ راہل گاندھی آج 4 ستمبرکوجموں وکشمیرمیں انتخابی ریلی کوخطاب کررہے ہیں اور 5 ستمبرکو مہاراشٹر دورے پررہیں گے۔ 7-6 ستمبر کی درمیانی رات کوراہل گاندھی امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے اور14-13 ستمبرکوواپس لوٹیں گے۔ ذرائع کے مطابق، راہل گاندھی بطورلیڈرآف اپوزیشن انڈیا الائنس کی سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے قومی سطح پراتحاد دکھانے کے لئے پہل کرچکے ہیں۔ اس درمیان اگرالائنس کی بات چیت میں شامل ہونے کی ضرورت پڑی تووہ امریکہ سے آن لائن جڑیں گے۔

34 سیٹوں پر امیدواروں کے نام طے کرچکی ہے کانگریس

ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 سے متعلق کانگریس کی طرف سے کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ پیر کو کانگریس الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ میں ریاست کی 90 میں سے 49 سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں سے 34 سیٹوں پر امیدواروں کے نام بھی طے ہوگئے ہیں۔ آج رات تک یا پھر کل امیدواروں کی فہرست بھی جاری ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 28 موجودہ اراکین اسمبلی میں سے 22 کے ٹکٹ پرمہر لگ چکی ہے جبکہ پانچ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کو ریویومیں ڈال دیا گیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان دوبارمسلسل الیکشن ہارے ہوئے لیڈران پربھی داؤ لگانے میں ہچکچا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read