مہاراشٹر ایم ایل سی الیکشن میں کراس ووٹنگ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کانگریس کارروائی کرے گی۔
MP Lok Sabha Election Result 2024: پورے ملک میں لوک سبھا الیکشن کی جنگ جاری ہے۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونا باقی ہے، جسے لے کرالیکشن کمیشن نے یکم جون کی شان 6 بجے تک ایگزٹ پول پرپابندی لگا رکھی ہے۔ اسی درمیان مدھیہ پردیش کانگریس نے ٹوئٹ کرکے اشاروں اشاروں میں لوک سبھا الیکشن کا فائنل سروے بتایا ہے۔
پردیش کانگریس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ 4 تاریخ آرہی ہے، نئی حکومت لا رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرٹوئٹ کرکے لوک سبھا الیکشن کا فائنل سروے بتایا ہے۔ اس فائنل سروے میں کانگریس الائنس کے آگے 332+5 لکھا گیا ہے جبکہ بی جے پی الائنس 196+5 اورعلاقائی پارٹیوں ودیگرکے آگے 21+5 لکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی لکھا ہے کہ 4 تاریخ آرہی ہے، نئی حکومت لا رہی ہے۔
ایم پی میں 29 سیٹوں پر ہوئے الیکشن
دراصل، مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہیں، جس کے نتائج بھی چار جون کو آئیں گے۔ ریاست کی سبھی 29 سیٹوں کے لئے چارمرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہیں۔ اس بارکے لوگ سبھا الیکشن میں ریاست کے دو سابق وزیراعلیٰ (دگ وجے سنگھ-شیو راج سنگھ چوہان) سمیت دیگربڑے لیڈران انتخابی میدان میں تھے۔ ان سیٹوں میں سے 7-6 سیٹوں پردلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔
2019 میں تھا 1-28 کا اعدادوشمار
واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں میں سے 28 سیٹوں پر بی جے پی قابض رہی، جبکہ صرف ایک سیٹ کانگریس کے کھاتے میں گئی تھی۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے بیٹے نکل ناتھ چھندواڑہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ 2014 کے الیکشن میں بی جے پی کے کھاتے میں 27 سیٹیں تووہیں کانگریس کے پاس محض دو سیٹیں تھیں۔ اس بار4 جون کے نتائج سے طے ہوگا کہ بی جے پی-کانگریس کے کھاتے میں کتنی سیٹیں آتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔