Bharat Express

Sharjeel Imam Bail: شرجیل امام کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، کیا جیل سے آئیں گے باہر؟

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ طورپراشتعال انگیز تقریر کئے جانے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

دہلی فسادات کیس میں ملزمین کے خلاف سماعت شروع

Sharjeel Imam Bail: دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کوجامعہ ملیہ اسلامیہ اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مبینہ طور پراشتعال انگیز تقاریر کئے جانے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ حالانکہ ابھی انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس سریش کمار اورجسٹس منوج جین نے انہیں ضمانت دی۔ شرجیل امام کے خلاف دہلی فسادات سے متعلق بھی معاملہ درج ہے، انہیں اس معاملے میں ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔ ایسے میں انہیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

شرجیل امام کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا میں سے نصف سزا کاٹ لینے کی بنیاد پرضمانت مانگی تھی۔ شرجیل امام کی طرف سے وکیل طالب مصطفیٰ اور احمد ابراہیم نے پیروی کی۔ وہیں، دہلی پولیس کی طرف سے ایس پی پی رجت نائر پیش ہوئے۔ طالب مصطفیٰ نے کہا کہ شرجیل امام پہلے ہی زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا میں سے 4 سال اور 7 ماہ کی سزا کاٹ چکا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read