Bharat Express DD Free Dish

Jamaat-E-Islami Hind on Election Commission: جماعت اسلامی نے این آرسی نافذ ہونے کی بات کیوں کہی؟

پروفیسر انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، لیکن جس طرح سے ان لوگوں کو محسوس ہوا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤ میں ہے، یہ ملک کے لئے اورہماری جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرانجینئرمحمد سلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا شفاف کام نہیں کررہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بہار سے این آرسی نافذ کرنے کی شروعات ہوگئی ہے۔ جبکہ الیکشن کمیشن کا کام رائے دہندگان کے حق رائے دہی کویقینی بنانا ہے، لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤمیں کام کررہی ہے۔ انجینئرسلیم نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، لیکن جس طرح سے ان لوگوں کو محسوس ہوا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے دباؤ میں ہے، یہ ملک کے لئے اورہماری جمہوریت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

جماعت اسلامی ہند  کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے حالیہ دنوں تلنگانہ میں ہونے والے فیکٹری کے ہولناک دھماکے ، پوری میں رتھ یاترا کے دوران افسوسناک بھگدڑ اوراحمدآباد میں المناک فضائی حادثے پراپنے گہرے رنج وغم اورتشویش کا اظہارکیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزمیں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس کوخطاب کرتے ہوئے پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران احمد آباد، پوری اورتلنگانہ میں تین بڑے حادثات پیش آئے ہیں۔ یہ حادثات ایک بڑے قومی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں اورعوامی تحفظ سے متعلق بنیادی خامیوں پر فوری غوروفکرکا تقاضا کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم ریاستی اورمرکزی حکومت کی جانب سے فوری اقدام جیسا کہ معاوضے اورانکوائریوں کے اعلان کوسراہتے ہیں، لیکن یہ اقدامات ان انتظامی اورادارہ جاتی سنگین خامیوں کودورکرنے کے لیے کافی نہیں جو ایسے سانحات کے بارباروقوع پذیرہونے کا سبب بنتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read