Bharat Express DD Free Dish

Women Reservation Bill 2023

Womens Reservation Bill Passed In Lok Sabha: خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے پاس ہوگیا ہے۔ اس بل کو آج راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ہے، جہاں پر اس بحث ہوگی۔ 

لوک سبھا میں پرچی کے ذریعہ ہوئی ووٹنگ میں خواتین ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن بل 2023) کو منظوری مل گئی۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نےکہا کہ ”بل کے مسودہ میں او بی سی اور مسلم خواتین کو الگ رکھا گیا ہے۔ اس طرح کے بل سے جس میں ان دو طبقوں کو شامل نہیں کیا گیا، ملک میں پائے جانے والے سماجی عدم مساوات کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

سکریٹری کے بارے میں راہل گاندھی کے بیان پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ حکومت کابینہ چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چلانے والے 90 سکریٹری میں صرف تین او بی سی ہیں۔ میری سمجھ یہ ہے کہ ملک حکومت چلاتی ہے۔ کابینہ ملک کی پالیسیوں کا فیصلہ کرتی ہے۔

Women Reservation Bill 2023: لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرائیے۔ پرانے ڈاٹا کو ریلیز کیجئے۔

مودی حکومت اونچی ذات کی خواتین کی نمائندگی بڑھانا چاہتی ہے۔ وہ مسلم اور او بی سی خواتین کی نمائندگی نہیں بڑھانا چاہتی۔ 17ویں لوک سبھا تک کل 690 خواتین ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ ان میں سے صرف 25 خواتین مسلم کمیونٹی سے تھیں۔

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ہم نے مضبوط بل ایوان میں رکھا ہے۔ جبکہ یوپی اے کمزور بل لے کرآئی تھی۔

Women Reservation Bill 2023: سماجوادی پارٹی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی اس بل سے متعلق کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے ہیں۔