Waqf Amendment Act 2025: وقف قانون پرسپریم کورٹ میں بحث جاری، مسلم فریق کی دلیل پرسالسٹرجنرل تشارمہتا نے کردیا یہ بڑا دعویٰ
سالسٹرجنرل تشارمہتا نے کہا کہ 1923 سے 1995 کے وقف قانون تک یہ انتظام تھا کہ صرف مسلمان ہی وقف کرسکتے ہیں۔ 2013 میں الیکشن سے قبل ایک قانون بنایا گیا تھا کہ کوئی بھی وقف کر سکتا ہے۔
Waqf Amendment Act 2025: وقف قانون کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پرسپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی سماعت، مسلم فریق کی دلیلیں مکمل، مودی حکومت کو دینا ہے جواب
وقف ترمیمی قانون سے متعلق سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس بی آرگوئی اور جسٹس آگسٹن جارج مسیح کی بینچ سماعت کرے گی اور بھارت سرکار کی طرف سے بھی عدالت میں اپنا موقف رکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں وقف قانون پرہوئی سماعت، کپل سبل نے چیف جسٹس کے سامنے دی زبردست دلیل، ’اللہ کو عطیہ، ہمارے ڈی این اے میں…‘
سینئروکیل کپل سبل نے کہا کہ وقف کرنے کے لئے کم ازکم 5 سال مسلم ہونا ضروری اورجائیداد پرتنازعہ کا نمٹارہ کرنے کا اختیار کلکٹر کو دینے جیسے التزام اگرنافذ ہوگئے توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
Waqf Amendment Act Case: سپریم کورٹ میں وقف قانون پرسماعت جاری، چیف جسٹس نے کہا- ”میں درگاہوں میں جاتا ہوں وہاں تو…“
وقف ترمیمی قانون 2025 کو چیلنج دینے والی عرضیوں پرسپریم کورٹ میں آج سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس بی آرگوئی اور جسٹس مسیح کی بینچ سماعت کررہی ہے۔
Supreme Court on Waqf Act 2025: نئے وقف قانون کی متنازعہ دفعات پراسٹے برقرار، مولانا ارشد مدنی نے کیا خوشی کا اظہار
عدالت کی جانب سے متعین کی گئی پانچ پٹیشن میں مولانا ارشد مدنی کی پٹیشن کا پہلا نمبر ہے، جس پرسینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے آج بحث کی۔ اگلی سماعت پرعدالت وقف ترمیمات پرعبوری اسٹے کے تعلق سے ہی سماعت کرے گی، اس بات کا خلاصہ چیف جسٹس گوئی نے آج دوران سماعت کیا۔
Supreme Court on Waqf Act: سپریم کورٹ نے 1995 کے وقف قانون پر روک لگانے سے کیا انکار، سپریم کورٹ میں اب 20 مئی کو ہوگی سماعت، جانئے پوری تفصیل
سپریم کورٹ میں آج وقف ترمیمی قانون کوچیلنج دینے والی عرضیوں پرسماعت ہوئی۔ اب اس معاملے میں اگلی سماعت 20 مئی کو ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت کے دوران ہندوفریق کی طرف سے وقف ایکٹ 1995 کے جوازکوچیلنج کرنے والی کسی بھی درخواست پرغورنہیں کیا جائے گا۔
Waqf Amendment Act case: وقف قانون پر اب سپریم کورٹ میں 15مئی کو ہوگی اگلی سماعت،نئے چیف جسٹس کی بنچ کرے گی شنوائی
وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آج دوسری بار سماعت ہونے والی تھی لیکن چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی ریٹائرمنٹ کو دیکھتے ہوئے اب اس معاملے کو جسٹس بی آر گوائی کی بنچ کے سپرد کردیا گیا ہے اور اس کیلئے نئی تاریخ 15 مئی متعین کی گئی ہے۔
Jamiat Ulema-e-Hind: اسلام میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں،اسلام ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے:مولانا ارشد مدنی
مولانا مدنی نے پہلگام واقعہ کے بعد ملکی میڈیا کی طرف سے اسے مذہبی رنگ دینے کی خطرناک سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مقامی لوگوں نے مذہب سے بالاتر ہو کر حملے کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں سے سیاحوں کو بچایا۔
Light off protest against Waqf Act: وقف قانون کے خلاف آج ”بتی گل‘‘ احتجاج،رات 9 بجے سے پندرہ منٹ کیلئے لائٹ بند کرنے کی خصوصی اپیل
مظاہرے کی ایک نئی کڑی کےطور پر آج ملک بھر میں بتی گل یعنی لائٹ آف کرکے خاموش احتجاج درج کرانے کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔گزشتہ روز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔
SC refuses to hear new petitions on Waqf Act: وقف ترمیمی ایکٹ کے معاملے میں سپریم کورٹ کا نئی عرضیوں پر سماعت سے انکار، زیر سماعت 5 درخواستوں کو دی ترجیح، اگلی سماعت 5 مئی کو
سپریم کورٹ نے وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والی نئی عرضیوں پر سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پہلے سے دائر پانچ درخواستوں پر ہی غور ہوگا، نئی عرضیاں مسترد کر دی گئیں ہیں





