Bharat Express DD Free Dish

سپریم کورٹ میں وقف قانون پرہوئی سماعت، کپل سبل نے چیف جسٹس کے سامنے دی زبردست دلیل، ’اللہ کو عطیہ، ہمارے ڈی این اے میں…‘

سینئروکیل کپل سبل نے کہا کہ وقف کرنے کے لئے کم ازکم 5 سال مسلم ہونا ضروری اورجائیداد پرتنازعہ کا نمٹارہ کرنے کا اختیار کلکٹر کو دینے جیسے التزام اگرنافذ ہوگئے توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

وقف قانون پر سماعت کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اہم دلیلیں دی ہیں۔

وقف ترمیمی قانون کوچیلنج دینے والی عرضیوں پرمنگل (20 مئی، 2025) کوسماعت کے دوران سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے کہا کہ قانون میں کسی کوبھی وقف جائیداد سے متعلق اعتراض ظاہرکرنے کا حق دیا گیا ہے اورجب تک اس پرتنازعہ چلے گا توجائیداد وقف کی نہیں رہے گی۔ ان کواعتراض ہے کہ 200-100 سال پرانے وقف کے کاغذات کہاں سے آئیں گے اوراللہ کوعطیہ کی گئی جائیداد کسی اورکوٹرانسفر کیسے کی جاسکتی ہے؟ عرضی گزاروں کی طرف سے کپل سبل نے دلیل دی کہ یہ ہمارے ڈی این اے میں ہیں۔

چیف جسٹس بی آرگوائی اورجسٹس اے جی مسیح کی بنچ سے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ اگروقف املاک سے متعلق کوئی تنازعہ ہے تو اس کا فیصلہ کرنے والا بھی سرکاری افسرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق کوئی بھی وقف املاک پراعتراض کرسکتا ہے۔ عدالت کووقف کا مطلب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقف کیا ہے؟ یہ اللہ کوکیا ہوا عطیہ ہے، جوکسی اورکومنتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک بارجب جائیداد وقف ہوجاتی ہے تووہ ہمیشہ وقف رہتی ہے۔

وقف بورڈ میں غیرمسلم کی تقرری پرکپل سبل نے کیا کہا؟

کپل سبل نے کہا کہ وقف جائیداد کومنیجمنٹ کا اختیارلیا جا رہا ہے۔ نئے قانون کے مطابق، وقف کونسل اوروقف بورڈ میں اکثریت غیرمسلم کی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وقف بورڈ میں 12 غیرمسلم اور10 مسلم ہوسکتے ہیں۔ پہلے جن عہدوں پرالیکشن ہوتا تھا، ان میں ریاستی حکومت کا نامزد نمائندہ بھی ہوسکتا تھا، لیکن اب یہ کوئی بھی ہوسکتا ہے، جبکہ پہلے صرف مسلم ہی ہوسکتا تھا۔ کپل سبل نے کہا کہ وقف کرنے کے لئے کم ازکم 5 سال سے مسلمان ہونا لازمی کردیا گیا ہے، جائیداد پرتنازعہ کا نمٹارہ کلکٹرکرے گا۔ یہ سبھی التزام اگرنافذ ہوگئے توناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ سبھی التزامات پرروک لگنا ضروری ہے۔

 چیف جسٹس نے پوچھا- جانچ کے دوران جائیداد حکومت کے پاس رہے گی؟

چیف جسٹس آف انڈیا بی آرگوئی نے کپل سبل سے پوچھا کہ جب جائیداد کے سرکاری ہونے کے دعوے کی جانچ شروع ہوگی تب جائیداد حکومت کے پاس چلی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا، ”جی ہاں۔ بغیرکسی سماعت کے ایسا ہوگا اورجائیداد کو متنازعہ کوئی بھی شخص بتا سکتا ہے۔ جانچ ہوتے ہی وقف بورڈ کا قبضہ ختم ہوجائے گا۔”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read