Bharat Express DD Free Dish

CJI BR Gavai

سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن جب وہ خوراک، تعلیم، صحت کی سہولت، روزگار یا باوقار زندگی گزارنے کے لیے ضروری بنیادی حالات سے محروم ہو تو اس آزادی کی حقیقی اہمیت کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے حقوق محض نظری تصورات بن کر نہیں رہ سکتے۔‘‘وہ نویں چیف جسٹس ایم سی چاگلہ میموریل لیکچر سے خطاب کر رہے تھے

سابق چیف جسٹس بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے والے وکیل راکیش کشور کو دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ احاطے میں وکیلوں نے جوتے چپلوں سے پیٹ دیا ہے۔

’آئیڈیاز فار انڈیا سمٹ 2025‘ میں ہندوستان کے سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہندوستان اگر 2047 میں دنیا کی صفِ اوّل کی جمہوریتوں میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے اپنے نظامِ انصاف میں گہرے، بنیادی اور ہمہ گیر اصلاحات کرنے ہوں گی۔ تقریب کا انعقاد نئی دہلی کے تاج پیلس میں ہوا، جس میں ملک کے متعدد سرکردہ ماہرین، پالیسی سازوں، صنعت کاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ نے اراولی میں نئی کان کنی لیز کو لے کر ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔ نئی کان کنی لیز پر روک لگاتے ہوئے، عدالت نے مرکزی حکومت کو ”پائیدار کان کنی پلان” بنانے کی ہدایت دی ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ اقتصادی ترقی کا مقصد انسانی فلاح ہونا چاہیے۔ قانون کو اعتماد کی بنیاد بننا چاہیے۔ شفاف ریگولیٹری ادارے، آزاد ٹریبونل اور مؤثر عدالتیں ناگزیر ہیں۔ آئین کی 75ویں سالگرہ فخر اور عزم کا موقع ہے، اور یہ کانفرنس بھارتی عدالتی فلسفے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوئی نے کہا کہ قانونی امداد کی تحریک دراصل یہی تعلیم ہے۔ انصاف چند لوگوں کا استحقاق نہیں، ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ انصاف کی روشنی سماج کے آخری شخص تک پہنچے۔

چیف جسٹس گوئی نے کہا کہ منڈنگڑ عدالت کمپلیکس کا صرف دو سال میں مکمل ہونا ریاستی حکومت کی مؤثر کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ عدالتی خواب کی تعبیر ہے، جو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔‘‘

موریشس میں اپنے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ قانون شکنی کے جواب میں کسی ملزم کا مکان مسمار کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بالخصوص آئین کے آرٹیکل 21 کی، جو ہر شہری کو زندگی اور رہائش کا بنیادی حق دیتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ CAT ملک کے انتظامی انصاف کا ایک اہم ستون ہے جو شہریوں کو بروقت اور شفاف انصاف فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر ہندوستان اور نیپال میں عدالتی اداروں کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام پر زور دیا گیا اور سی جے آئی نے ایک کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔