Bharat Express DD Free Dish

Waqf Amendment Act Case: سپریم کورٹ میں وقف قانون پرسماعت جاری، چیف جسٹس نے کہا- ”میں درگاہوں میں جاتا ہوں وہاں تو…“

وقف ترمیمی قانون 2025 کو چیلنج دینے والی عرضیوں پرسپریم کورٹ میں آج سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس بی آرگوئی اور جسٹس مسیح کی بینچ سماعت کررہی ہے۔

وقف قانون پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

نئی دہلی: وقف قانون کوچیلنج دینے والی عرضیوں پرسپریم کورٹ میں آج سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس بی آرگوائی اورجسٹس مسیح کی بینچ سماعت کررہی ہے۔ آج کی سماعت کے دوران ملک کے سالسٹرجنرل تشارمہتا نے عدالت سے کہا کہ کل تین موضوعات ہیں، جن پرروک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اوراس پرمیں نے جواب داخل کردیا ہے۔

سالسٹرجنرل تشارمہتا نے جیسے ہی یہ بات کہی، قانون کوچیلنج دینے والی عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہورہے سینئروکیل کپل سبل نے کہا کہ تین موضوعات نہیں ہیں۔ پورے وقف پرحملے کا موضوع ہے۔ اس پرسالسٹرجنرل تشارمہتا نے کہا کہ عدالت نے تین موضوعات کی نشاندہی کی تھی اورہم نے انہیں تین موضوعات پراپنا جواب داخل کیا تھا۔

’تین موضوعات‘ پرکپل سبل-سالسٹرجنرل کے ترک

سالسٹرجنرل تشارمہتا نے یہ بھی کہا کہ عرضی گزارکے تحریری بیان اب کئی دیگرموضوعات سے آگے نکل گئے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ جن موضوعات پرمیں نے جواب داخل کیا ہے، صرف انہیں تین مدعوں تک ہی موضوع کومحدود رکھا جائے۔ اس پرکپل سبل نے کہا کہ اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہم معاملے کی سماعت کریں گے اوردیکھیں گے کہ عبوری راحت کیا دی جانی چاہئے۔ اب ہم تین موضوعات تک محدود نہیں رہ سکتے۔ یہ وقف کی زمین پرقبضے سے متعلق ہے۔ وہیں سینئراورکانگریس لیڈرابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ کوئی بھی سماعت ٹکڑوں میں نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس نے کیوں کیا درگاہوں کا ذکر

کپل سبل نے کہا کہ ہمارے آئین کے تحت ریاست مذہبی اداروں کومالی فنڈ نہیں دے سکتے۔ ریاست مسجد کے رکھ رکھاؤ کے لئے رقم نہیں دے سکتا، قبرستان ذاتی جائیداد سے بنایا جانا چاہئے۔ اس لئے لوگ اکثرزمین کے آخرمیں اپنی جائیداد وقف کردیتے ہیں۔ مندروں کی طرح  مسجدوں میں کوئی چڑھاوا نہیں ہوتا، مسجدوں اورقبرستانوں میں 2000 یا 3000 کروڑروپئے کی رقم نہیں ہوتی۔ اس پرچیف جسٹس نے کہا، لیکن میں درگاہوں میں جاتا ہوں۔ ایسا اکثرہوتا ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ میں مسجدوں کی بات کررہا ہوں۔ درگاہوں میں چڑھاوا یا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے، لیکن مسجدوں اورقبرستانوں میں ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا ہے۔ کپل سبل نے اپنی دلیلوں کے ذریعہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف قانون کی مخالفت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read