Bharat Express

Waqf Act Amendment Bill 2024

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔

مذہبی رہنما افراہیم حسین نے وزیر اعظم کو خط بھیج کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وقف املاک کی حیثیت کی تفصیلی تحقیقات کرائی جائے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نے وقف جائیدادوں کے تحفظ اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اماموں اور مؤذنوں کے وظیفے میں اضافے کا بھی اعلان کیا

جے پی سی کے چیئرمین اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ ملک میں "عدم استحکام" پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چاہے وہ عمران مسعود ہوں یا اے آئی ایم پی ایل بی، وہ اقلیتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہریش راوت نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے مجوزہ وقف (ترمیمی) بل 2024 پر اٹھائے گئے اعتراضات کو قبول کرے، اور "کم سے کم اتفاق رائے" تک پہنچنے کی کوشش کی جائے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے جے پی سی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے متعلق کہا کہ یہ مسلمانوں کے آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سبھی مسلم تنظیموں کی رائے کونظراندازکرکے اوراپوزیشن اراکین کے مشوروں کو خارج کرکے بل کو منظوری دینے کی سفارش کرنا غیرجمہوری ہے۔

نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 پر تبادلہ خیال کے لئے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے رکن اور کانگریس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سید ناصرحسین نے اپوزیشن کے راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کرنے کے بعد کہا کہ وقف ترمیمی بل پر آج پیش ہوئی جے پی سی رپورٹ پوری طرح سے …

یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کواسی پارلیمنٹ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کوئی نیا قانون نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ غلط برتاؤکررہے ہیں اورغلط طریقے سے اس کی تشریح کررہے ہیں۔

حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا کہ 24 اور 25 تاریخ کو میٹنگ کے لیے شیڈول نوٹس دیا گیا تھا، اس لیے ہم نے 31 تاریخ کو پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کی وجہ سے 27 سے 30 تک حلقوں/ریاستوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹنگ میں بورڈ کے ذمہ داروں نے وقف ترمیمی بل کی فتنہ انگیزیوں سے شرکاء کو واقف کرایا۔ بی وی اے کے ذمہ داروں نے بورڈ کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ وہ بھی اس بل کے خلاف بورڈ کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور ملک گیر تحریک چلائیں گے۔