Bharat Express

Virat Kohli

وراٹ کوہلی نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر تاریخ رقم کی ہے اور سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے سنچریوں کی برابری کر لی ہے۔

محمد شمی انڈیا کے سب سے خطرناک گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے ہر میچ میں وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شمی ٹیم انڈیا کے لئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔

ویراٹ کوہلی کی مجموعی مالیت کے بارے میں بات کریں تو رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی کی مجموعی مالیت تقریباً 1,050 کروڑ روپے ہے۔ ساتھ ہی انوشکا اکیلے 250-300 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔

وراٹ نے ون ڈے میچوں میں 48 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں سچن تندولکر کے ساتھ برابری تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کوہلی کو سنچری کی ضرورت ہے۔

وراٹ کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کیک کاٹا جائے گا۔ اس کے علاوہ 70 ہزار تماشائی وراٹ کا ماسک پہنے ہوئے ہوں گے۔ ایڈن گارڈنز میں لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور بڑی تعداد میں پٹاخے پھوڑے جائیں گے۔

ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی جیت کاسلسلہ جاری ہے ۔آج پھر ایک اور جیت کے ساتھ انڈیا ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ آج نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت ہوئی ہے ۔وراٹ کوہلی کی زبردست بلے بازی اور محمد شامی کی طوفانی گیندبازی کے بدولت آج ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ٹیم انڈیا کو 257 رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارت نے 41 اوورز میں 3 وکٹوں پر 261 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بھارت کے لیے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔ روہت شرما 40 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل نے پچاس رنز بنائے۔ شبمن گل 55 گیندوں میں 53 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ہندوستانی ٹیم کی جانب سے جسپریت بمراہ کے علاوہ محمد سراج اور رویندر جڈیجہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔ اب ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پونے میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا ریکارڈ اچھا ہے۔ وراٹ کوہلی نے یہاں دو ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کوہلی نے 2017 میں انگلینڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کی اور 122 رنز بنائے۔ کوہلی نے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

روہت شرما پاکستانی باؤلرز کے خلاف آسانی سے چھکے اور چوکے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد آن فیلڈ امپائر نے روہت شرما سے پوچھا کہ آپ اتنے لمبے چھکے اتنی آسانی سے کیسے مارتے ہیں؟ کیا آپ کے لمبے چھکے کے پیچھے بلے کا کوئی راز ہے؟ اس کے بعد بھارتی کپتان نے ہنستے ہوئے امپائر کو جواب دیا کہ اس کی وجہ بلہ نہیں  ہےبلکہ میں اپنی طاقت کی وجہ سے چھکے مارتا ہوں۔