Bharat Express

Virat Kohli Novak Djokovic: ویراٹ کوہلی نے نوواک جوکوویچ کے بارے میں ایسا کیا کہا؟، کیوں دیا ٹینس لیجنڈ نے ایسا جواب

نوواک جوکوویچ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ اس اسٹوری میں انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ایک ریل شیئر کی ہے ۔

ویراٹ کوہلی نے نوواک جوکوویچ کے بارے میں ایسا کیا کہا؟، کیوں دیا ٹینس لیجنڈ نے ایسا جواب

Virat Kohli Novak Djokovic: سال کے پہلے گرینڈ سلیم ‘آسٹریلین اوپن’ سے ٹھیک پہلے ٹینس لیجنڈ نوواک جوکوویچ نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ دونوں ٹینس کورٹ میں بھی آمنے سامنے ہوئے۔ اس کے بعد نوواک جوکوویچ سے  کرکٹ سے متعلق کئی سوال کئے جن کے  جواب انہو ں نے   اچھے انداز میں دیا ۔ یہاں انہوں نے ویراٹ  کوہلی کا نام بھی لیا تھا۔ اس کے بعد جب ویراٹ سے نوواک جوکوویچ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس ٹینس کھلاڑی کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس دوران کوہلی نے جوکووچ کی کافی تعریف بھی کی تھی۔ کوہلی کی اس تعریف کے بعد اب نوواک جوکوویچ نے ویراٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

نوواک جوکوویچ نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ اس اسٹوری میں انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ایک ریل شیئر کی ہے ۔ جس میں ویراٹ کوہلی ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ریل کو شیئر کرتے ہوئے نوواک جوکوویچ نے لکھا، ‘ان خوبصورت الفاظ کے لیے ویراٹ کا شکریہ، میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب ہم ایک ساتھ کھیلیں گے۔

ویراٹ نے نوواک جوکوویچ کے بارے میں کیا کہا؟

افغانستان کے خلاف اندور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ایک دن قبل ہفتہ کو ویراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی ٹی وی سے بات چیت میں نوواک جوکوویچ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق کئی سوالوں کے جواب دیے۔ ویراٹ کوہلی نے کہا تھا، ‘میں انسٹاگرام پر نوواک کی پروفائل دیکھ رہا تھا۔ میں نے اسے میسج کرنے کے لیے چیٹ باکس کھولا تو دیکھا کہ وہ مجھے پہلے ہی میسج کر چکا ہے۔ میں نے پہلی بار اپنا میسج باکس کھولا۔ اس کا پیغام بہت پہلے آیا تھا۔ شروع میں میں نے سوچا کہ یہ جعلی آئی ڈی سے آیا ہے، لیکن جب میں نے دوبارہ چیک کیا تو پتہ چلا کہ یہ پیغام اصلی اکاؤنٹ سے آیا ہے۔ اس کے بعد ہماری گفتگو شروع ہو گئی۔ ہم کامیابیوں پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد روس میں سونے کی سب سے بڑی کان دریافت، پوتن کیلئے بڑی راحت کی خبر

اس کے بعد ویراٹ  کوہلی نے نوواک کی بہت تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ‘میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ان کا ٹینس کیریئر شاندار ہے۔ اس کی فٹنس ہمیشہ مجھے متاثر کرتی ہے۔ ویرانٹ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ وہ نوواک جوکوویچ کے ساتھ ہندوستان میں کافی  پیتے ہوئے بات کرنا چاہتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے نوواک جوکوویچ کو آسٹریلین اوپن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read