Bharat Express

Vinesh Phogat

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اس معاملے پرکہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو خاتون کشتی 50 کلو گرام زمرے سے نا اہل قرار دے دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ہندوستانی ریسلر ونیش پھوگاٹ اور ہندوستانی میڈیکل ٹیم کو خواتین کی ریسلنگ میں 50 کلوگرام ویٹ کیٹیگری کے فائنل میچ سے نااہل قرار دیے جانے پر تنقید کر رہے ہیں۔

ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پرانڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پریس ریلیزجاری کی گئی۔ توآئیے جانتے ہیں کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اس پر کیا کہا۔

ونیش پھوگٹ کی نااہلی کے بعد ان کے اہل خانہ نے حکومت اور سابق بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں حکومت اور برج بھوشن شرن سنگھ کا ہاتھ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ چیلنجوں کا سامنا کرنا آپ کی فطرت ہے، اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

ہندوستان کی امیدوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ 2024 پیرس اولمپک سے نا اہل ہوگئی ہیں۔ وہ سیمی فائنل میں جیت حاصل کرکے فائنل میں پہنچی تھیں۔

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا۔ ان الزامات کے حوالے سے ایک زبردست مظاہرہ ہوا، جس میں ہندوستان کے کئی لیجنڈز اور اسٹار ریسلرز نے شرکت کی۔

بجرنگ پونیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ونیش کی جیت پر کیا ردعمل ظاہر کریں۔ پہلی بار سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ خوش ہو رہے ہیں یا رو رہے ہیں۔ پورا ہندوستان اس تمغے کا انتظار کر رہا ہے۔

تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہیں 29 سالہ ونیش نے منگل، 6 اگست کو اپنی مہم کا آغاز کیا اور ان کی شروعات دھماکہ خیز رہی۔ ونیش نے اپنے پہلے ہی میچ میں موجودہ اولمپک اور 4 بار کی عالمی چیمپئن جاپان کی یوئی سوساکی کو شکست دے کر ہلچل مچا دی۔

ونیش اپنے تیسرے اولمپکس میں حصہ لے رہی ہیں۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں وہ چوٹ کی وجہ سے کانسہ کا تمغہ جیتنے سے چوک گئی تھیں۔ اس سے قبل ونیش نے 48 کلوگرام اور 53 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ اس بار پیرس میں وہ پہلی بار 50 کلوگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔