کرہل اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن سے متعلق ڈمپل یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
Vinesh Phogat Disqualified: پیرس اولمپک 2024 میں ہندوستانی خاتون ریسلرونیش پھوگاٹ 50 کلو گرام خواتین زمرے کی ریسلنگ کے فائنل سے باہرہوگئی ہیں۔ ونیش پھوگاٹ کواوورویٹ (وزن زیادہ) ہونے کی وجہ سے نا اہل قراردیا گیا ہے۔ وہیں ونیش پھوگاٹ کے پیرس کے پیرس اولمپک 2024 میں زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نا اہل قراردینے پرسماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سماجوادی پارتی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے بھی ایک مطالبہ کیا ہے۔
سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپک 2024 میں خواتین کشتی 50 کلوزمرے سے نا اہل قراردیئے جانے کے بعد کہا، “پورے ملک کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے کہ انہیں نا اہل کیوں قراردیا گیا ہے۔ حکومت کواس پربیان جاری کرنا چاہئے، اس کی پوری جانچ ہونی چاہئے۔”
اکھلیش یادو نے کیا کہا؟
ونیش پھوگاٹ کو خواتین کشتی 50 کلوگرام زمرے سے نا اہل قرار دیئے جانے پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اکھلیش یادونے ایکس پرپوسٹ کرکے لکھا- “ونیش پھوگاٹ کے فائنل میں نہ کھیل پانے کی خبر کی تکنیکی وجوہات کی گہری جانچ پڑتال ہواوریقینی بنایا جائے کہ سچائی کیا ہے اوراس کے پیچھے کی اصلی وجہ کیا ہے۔”
انڈین اولمپک نے بھی دی جانکاری
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اس معاملے پرکہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ ہندوستانی ٹیم ونیش پھوگاٹ کوخواتین کشتی 50 کلوگرام سے نا اہل قراردے دیا گیا ہے۔ پوری رات ٹیم کے ذریعہ کی گئی بہترین کوششوں کے باوجود، آج صبح ان کا وزن 50 کلوگرام سے کچھ گرام زیادہ پایا گیا۔
بھارت ایکسپریس–