Bharat Express

Upendra Rai

شیوراج سنگھ چوہان پر طنز کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ ’’اگر شیوراج سنگھ چوہان چاہیں تو وہ کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن اس کے لیے مقامی لیڈروں کی منظوری لینی ہوگی۔‘‘

لوک سبھا میں بی جے ڈی اور وائی ایس آر کانگریس نے بل کی حمایت کی ہے۔ ایسے میں ان دونوں پارٹیوں کے راجیہ سبھا میں 9-9 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ ان پارٹیوں کی حمایت کے بعد بی جے پی نے اب برتری حاصل کر لی ہے۔

مفتی عبدالباطن نعمانی نے مزید کہا کہ یہاں مسجد تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، کیونکہ دین اسلام میں یہ قانون ہے کہ اگر کسی غیرمذہبی جگہ کو گرا کر یا اس کے اوپر مسجد بنائی جائے تو وہ ناجائز ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور اجے مشرا (25) جو کہ بہرائچ کے نانپارہ قصبہ کا رہنے والا ہے، جو اس حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے، اس کا بہرائچ میڈیکل کالج میں علاج کیا جا رہا ہے۔

Nuh Violence: مقامی پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے فرقہ وارانہ تشدد کے ملزمین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس ضمن میں روہنگیا مسلمانوں کی طرف سے کی گئی تعمیر کو غیرقانونی قرار دے کر کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

Manipur Violence: منی پور حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں سدھار کے پیش نظرامپھال مشرق اور مغربی اضلاع میں کرفیو میں رعایت دی ہے۔  اس کی جانکاری ایک سرکاری بیان میں دیا گیا ہے۔ امپھال کے دونوں اضلاع میں کرفیو میں چھوٹ کی مدت اب صبح 5 بجے سے رات 8 بجے تک تھی۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اگست 2019 سے کشیدہ ہے، جب ہندوستان نے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کی صورتحال کو بدل دیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔

اس سے پہلے دنیا کے کئی ممالک میں پڑھے جانے والے ٹائیکون میگزین نے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے کو بھی اپنے کور پیج کا چہرہ بنایا تھا۔ تجربہ کار فلمی اداکاروں انوپم کھیر، شیکھر سمن، ایشا گپتا کے علاوہ ڈین یوب گروپ کے بانی رضوان ساجن کو ٹائیکون میگزین کے سرورق پر جگہ مل چکی ہے۔

اداکار راج ویرشرما کی کمپنی فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور سنجیو جین کی کمپنی تائیکون گلوبل کے ذریعہ منعقدہ فلم جائنٹس تائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈس 2023 کا راجدھانی دہلی میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک وبیرون ملک کی اہم شخصیات ایوارڈ شو میں شامل ہوئیں۔

 ہندوستانی فوج کی لگن اوربہادری کو پیش کرنے والی فلم فوجا کا پریمیئرلانچ کیا گیا، جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔