Bharat Express

فلم جائنٹس ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ 2023 کا انعقاد شاندار رہا: اداکار راج ویر شرما

اداکار راج ویرشرما کی کمپنی فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور سنجیو جین کی کمپنی تائیکون گلوبل کے ذریعہ منعقدہ فلم جائنٹس تائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈس 2023 کا راجدھانی دہلی میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک وبیرون ملک کی اہم شخصیات ایوارڈ شو میں شامل ہوئیں۔

فلم جائنٹس ٹائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈ 2023 کا انعقاد

 ممبئی: اداکار راج ویرشرما کی کمپنی فلم جائنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور سنجیو جین کی کمپنی تائیکون گلوبل کے ذریعہ منعقدہ فلم جائنٹس تائیکون گلوبل گورننس اینڈ بزنس ایوارڈس 2023 کا راجدھانی دہلی میں شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ملک وبیرون ملک کی اہم شخصیات ایوارڈ شو میں شامل ہوئیں۔  مرکزی وزیر مملکت  رام داس اٹھاولے، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، ہریانہ کے مشہور ایم ایل اے  بلراج کنڈو، سماجی کارکن راجیو گوئل، سجن سنگھ یادو (اضافی) فنانس سکریٹری، حکومت ہند) وغیرہ اس تقریب میں موجود تھے۔

سوربھ تیواری (جوائنٹ سکریٹری کابینہ سکریٹریٹ)، ساحل سیٹھ (جوائنٹ کمشنر وزارت خزانہ)، دیپک نارنگ (ڈپٹی سکریٹری ایم ایس ایم ای) سمیت کئی بیوروکریٹس اور اداکار گرمیت چودھری، درشن کمار اداکارہ ریا سین، دیبینا بنرجی، جنوبی ہند کی اداکارہ بھیروی ڈیکا، ڈاکٹر رینو، دھماکا ریکارڈز کے مالک پارس مہتا، بھومیکا پبلیکیشن کے راجن شرما، شلبھ رستوگی اور شلبھ کوشک، کوریوگرافر شبینہ خان، گریٹ کھلّی،بلوان سنگھ ، بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین،ایم ڈی اور چیف ایڈیٹراپیندر رائے، ٹائیکون گلوبل میگزین کے مالک سنجیو جین، ایروز انٹرنیشنل، اینکر ریدھم دتہ، ٹیکنو کیئرکے مالک شنکر ورما،برین میڈیکیئر کے برجیش کمار، نہاشری اور ڈاکٹر رمن، بھوٹانی انفرا کے سی ای او رتیش پٹھانیا، دبئی کی مشہور شخصیت نصیحہ سراج، این آئی ایم ایس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج تومر، ڈاکٹر آشوتوش مشرا اور ڈاکٹر سوربھی، ڈاکٹر سوارن لتا پنچال، آج تک کی مشہور نیوز رپورٹر نیہا باتھم، ارم فریدی،این سی آرسی کے قومی چیئرمین راج کمار پھول چند دھرو، ابراہم کمار،گروجی راجندر شرما پیٹھادھیشور الکھ جیوتی آشرم ہماچل اور تاجر بلجیت وغیرہ بھی  پہنچے تھے۔

اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے کیا۔ جس میں مختلف کیٹیگریز کے ایوارڈ جیتنے والوں کی اعزاز سے نوازا گیا۔ کشمیر فائلز کے لیے سال 2023 کے بہترین اداکار مسٹر درشن کمار، ملک کی سب سے پرکشش مشہور اداکارہ ریا سین، سال 2023 کی متاثر کن ماں اداکارہ دیبینا بنرجی چوہدری، موسٹ اسٹائلش اداکار آف دی ایئر نیشن 2023 گرمیت چودھری، ملک کی سب سے مشہور عالمی شخصیت دی گریٹ کھلّی، ملک کی سب سے مشہور کوریوگرافر محترمہ شبینہ خان۔ ایلیٹ برانڈ آف دی نیشن، مسٹر ونود کمار ورما (آدتیہ برلا گروپ)، ملک کی بہترین مالیاتی کمپنی،اینار گروپ کے چئرمین شیام سنگھانیہ، سماجی کام کے زمرے میں قوم کی سب سے زیادہ امید افزا تنظیم‘پرسارکیئر فاونڈیشن’ کے شریک، بانی ،ساحل سیٹھ (جوائنٹ کمشنر، وزیر خزانہ) یہ وہ  نام ہیں جنہیں ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

وہیں دوسری جانب  ملک کے سب سے مشہور سماجی کارکن بلراج کنڈو، ایم ایل اے ماہم ہریانہ، این ٓئی ایم ایس یونیورسٹی کے  چیئرمین بلبیر سنگھ تومر کو تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ۔ کرشیکا لولا بطور فلمساز ہندوستانی سنیما، ایروس انٹرنیشنل کی مالک انڈین فلم میکر ایکسی لینس یوگیتا بہاری سال کی بہترین ابھرتی ہوئی اداکارہ اور صحافت کے شعبے میں یوتھ آئیکون، مس نیہا باتھم کو ایوارڈ دیا گیا۔ ملک کا سب سے زیادہ امید افزا پروڈکشن ہاؤس‘ارمس انٹرٹنمنٹ کی ڈائریکٹر ارم فریدی ، میزبانی اور اینکرنگ میں بہترین پنکی،  ملک کے سب سے ہونہارا سی ای او این آر آئی ڈاکٹر ابراہم کمار۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں بطور صحافی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھارت ایکسپریس کے  چیئرمین، ایم ڈی  اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے  کو ایوارڈ  سے نوازا گیا۔

انل بے داغ کی رپورٹ

بھارت ایکسپریس۔