Bharat Express

Jammu-Kashmir: پونچھ میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، ایک دہشت گرد مارا گیا،24 گھنٹے میں دوسری بڑی کامیابی

خبر کے مطابق فوج کے جموں ڈویژن کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارٹوال نے بتایا کہ پیر 7 اگست کی صبح بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Jammu-Kashmir: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی حفاظت پر مامور فوج کے جوانوں نے اتوار کی رات دیر گئے سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

خبر کے مطابق فوج کے جموں ڈویژن کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل سنیل بارٹوال نے بتایا کہ پیر 7 اگست کی صبح بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ایجنسی اے این آئی مشترکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد کو فوری طور پر ہلاک کر دیا گیا ۔جب کہ دوسرے دہشت گرد نے واپس بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران اسے گولی لگی اور وہ کنٹرول لائن کے قریب گرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

انڈیا ٹوڈے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان 15 اگست سے پہلے ایک بڑے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کے لیے سرحد پار سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ہندوستان بھیجنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز سرحد پر الرٹ ہیں اور اضافی حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس