UP Police Hindu Panchang: یوپی میں ہندو کیلنڈر کے مطابق پولیس اہلکار ہوں گے تعینات،ڈی جی پی نے جاری کیا حکم
ڈی جی پی نے بتایا کہ 24 اگست کو چاند شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک غروب ہوتا ہے، یعنی رات 12 سے صبح 6 بجے تک، ایک اندھیری رات ہوتی ہے جس میں مجرم اپنا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے چاند کے بعد آنے والی سپتمی اور نئے چاند کی سپتمی کے درمیان کا وقت مجرموں کے لیے بہت موزوں ہے
Supreme Court On Atiq Ahmed Case: پولیس حراست میں قتل سے سسٹم کے تئیں لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے کمزور، عتیق احمد قتل کیس پر سپریم کورٹ کا تبصرہ
سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی اور یوپی کے ایڈوکیٹ جنرل اجے کمار مشرا نے یوپی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے بنچ کو بتایا کہ ہر انکاؤنٹر کیس کی جانچ سی آر پی سی کی دفعات کے تحت کی گئی ہے۔
Siddharth Nagar: ظلم کی تمام حدیں پار چوری کے الزام میں مار پیٹ کے بعد نابالغ کو پیشاب پلایا، جنسی اعضاء میں ڈالیں ہری مرچیں
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی، جبکہ اے ایس پی سدھارتھ نے متاثرین سے ملاقات کی اور سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اے ایس پی سدھارتھ نے کہا ہے کہ پتھرا پولیس کو شکایت موصول ہوئی ہے۔
Half-naked Woman in Pilibhit: منی پور کے بعد یوپی کے پیلی بھیت میں بھی خاتون کو نیم برہنہ کرکے پٹائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
پیلی بھیت کے نیوریا تھانہ علاقے کے گاؤں جٹ پورہ کی رہنے والی چاندنی دیوی کی زمین سے متعلق اپنے پڑوسی ہوری لال، لالتا پرساد اوردیگر سے دشمنی ہے، جس کی وجہ سے دو سال پہلے ایک مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ اس میں ہوری لال سمیت دیگرملزمین کو جیل جانا پڑا تھا۔
UP Police Constable’s Viral Video: پنجرے میں بند پرندوں کا درد سمجھتا ہے یوپی پولیس کا یہ کانسٹیبل، اپنے پیسے خرچ کرکے کراتا ہے آزاد، نیک کام کے لیے ایس پی سے ملا انعام
کانسٹیبل سریش سبلوک اپنی تنخواہ سے کچھ رقم نکال کر اس سے پنجرے میں بند پرندوں کو خریدتے ہیں اور پھر انہیں کھلے آسمان میں چھوڑ دیتے ہیں۔
Class 10th student killed his classmate: دسویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ساتھی کا کاٹا گلا، لڑکی سے چل رہا تھا جھگڑا، جانیں کہاں کا ہے معاملہ
پورے واقعہ کے بارے میں اسکول کے پرنسپل ونے کمار پانڈے نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اسکول میں دونوں طالب علموں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔
Deoria Viral Video: شرمسار ہوئی انسانیت، پانی مانگنے پر پی آر ڈی جوانوں نے معذور کو پیٹا، شیو پال نے سادھا نشانہ
معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پورے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی آر ڈی کے دونوں جوانوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی ان دونوں کے خلاف رودر پور کوتوالی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
Seema Haider-Sachin Meena Story: سیما-سچن کی فیملی بھوکوں مرنے کی دہلیز پر، کاروبار کرنے کے لئے انتظامیہ سے لگائی گہار
سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔
Seema Sachin Love Story: پاکستانی سیما حیدر کا فرضی آدھار کارڈ بنانے والے سچن مینا کے 2 ملزم رشتہ دار گرفتار
پاکستانی خاتون سیما حیدر معاملے میں یوپی اے ٹی ایس نے بلند شہر سے دو بھائیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان بھائیوں نے مل کر سیما حیدر اورسچن مینا کے دستاویزوں میں چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
Shahjahanpur: گوشت کے تاجر پر تشدد کے الزام میں پولیس چوکی کے انچارج سمیت تین پولیس اہلکار معطل
پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار مینا نے بدھ کو 'پی ٹی آئی-بھاشا' کو بتایا کہ تھانہ علاقے میں گوشت کی دکان چلانے والے دلت نوجوان نند کمار کو پاکڑ چوکی میں تعینات کانسٹیبل رشی پال اتری اور سمیت سینی نے منگل کو کھلے میں گوشت فروخت کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے ۔