Bharat Express

Telangana CM Revanth Reddy

ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ مرکزی وزراء سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان سے مناسب بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تلنگانہ کابینہ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی طرف سے مقررکردہ 15 اگست سے پہلے31,000 کروڑ روپئے کے زرعی قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی قرض معاف ہونے سے متعلق راہل گاندھی کا تبصرہ بھی سامنے آیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ جو وعدہ کیا، وہ کر کے دکھایا ہے۔

تلنگانہ کی کمان وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ہاتھوں میں ہے۔ حالانکہ برسراقتدار کانگریس کو بی جے پی، بی آرایس اوراے آئی ایم آئی ایم سے چیلنج مل رہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔

دہلی پولیس نے تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔  ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کے لیے ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کرتے رہے ہیں اور اب وہ دہلی پولیس کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

وزیرداخلہ امت شاہ اس ایڈیٹیڈ ویڈیو میں مبینہ طور پر ایس سی-ایس ٹی اوراوبی سی کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی بات کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے فیکٹ چیک میں یہ ویڈیو فیک نکلا تھا۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ ہمارے نزدیک پی ایم کا مطلب بڑا بھائی ہے۔ اگر بڑے بھائی کی مدد ہو تو ہر ریاست کا وزیر اعلی اپنے علاقے میں کچھ ترقی کر سکتا ہے۔