Bharat Express DD Free Dish

Team India

دراصل محمد شامی نے ایکس پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصویر ہسپتال کی ہے۔ انہوں  نے کیپشن میں لکھا، "میرے اچیلز ٹینڈن پر ابھی ہیل کی کامیاب سرجری ہوئی ہے! اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، لیکن میں جلد ہی اپنے پیروں پر واپس آ جاؤں گا۔'' شامی کی میں گہری چوٹ آئی تھی۔

ٹیم انڈیا سے باہر ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز چیتشور پجارا نے ایک بار پھر ٹیم میں واپسی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

یہ پورا واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 47ویں اوور میں پیش آیا۔ اس وقت کلدیپ یادو بولنگ کر رہے تھے۔ چوتھی گیند سے پہلے روہت نے سرفراز کو مڈ آف ریجن سے سلی مڈ آف پر فیلڈنگ کے لیے بلایا۔ روہت کے کہنے پر سرفراز بغیر ہیلمٹ کے مڈ آف پر کھڑے ہو گئے۔ سرفراز نے اپنے کپتان کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر روہت نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اوئے، ہیرو نہیں بننے کا۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں اشون اور یشسوی جیسوال کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ یشسوی جسیوال نے لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ آراشون کو انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا فائدہ ملا ہے۔

ہندوستانی اسٹاراسپنر آراشون کو بیچ میں ہی اپنے گھر لوٹنا پڑا ہے۔ یعنی تیسرے دن جب ہندوستانی ٹیم میدان پراترے گی، تب اسے بغیر روی چندرن اشون کے کھیلنا ہوگا جو اس میچ کے بیچ میں ایک بڑا جھٹکا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں اس حصولیابی کے بے حد قریب پہنچے روی چندرن اشون نے تیسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ہی یہ کمال کردکھایا۔ اسٹار اسپنر نے انگلینڈ کے بلے باز جیک کرالی کا وکٹ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے 500 وکٹ پورے کئے بلکہ ٹیم انڈیا کو بڑی راحت بھی دلائی۔

روہت شرما نے راج کوٹ کے میدان پر اپنی 11ویں ٹسٹ سنچری کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ یہ انگلینڈ کے خلاف ان کے بلے سے نکلی تیسری ٹسٹ سنچری ہے۔

انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا کو ہارملی۔ خطابی مقابلے میں آسٹریلیا 79 رنوں سے جیت گیا۔ ٹیم انڈیا ٹورنا منٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی، لیکن فائنل میں اس نے کئی ایسی غلطیاں کیں، جس کا خمیازہ اسے فائنل میں بھگتنا پڑا۔

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں ایک نئے چہرے کو بھی موقع ملا ہے۔ وہیں کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی آخری تین ٹیسٹ میں بھی ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں۔

جسپریت بمراہ ٹسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ایک گیند باز بن گئے ہیں۔ تینوں فارمیٹ میں نمبر ون بننے والے جسپریت بمراہ دنیا کے پہلے گیند باز ہیں۔