Bharat Express DD Free Dish

Team India

ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپرسے متعلق تلاش تیز ہوگئی ہے۔ اس درمیان ایم ایس دھونی کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ ہونے لگا ہے۔ فینس کے ساتھ ہی ایکسپرٹس نے اس بات کی حمایت کی ہے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 سے متعلق ہندوستانی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان بہت جلد ہونے والا ہے۔ 19 مئی کو ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ نیویارک کے لئے روانہ ہوگا۔

اب تک شامی بیڈ ریسٹ پر تھے، لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے پیروں پر سہارے کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں، اس دوران انہوں نے شارٹس اور پیلی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

اویش خان کے لئے کرکٹر بننا اتنا آسان نہیں رہا۔ کیوکہ وہ ایک عام فیملی سے تعلق رکھتے تھے اوران کے والد پان کی دوکان چلاتے تھے۔

ایک وقت تھا جب ہندوستانی ٹیم میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کا دبدبہ دیکھنے کا ملتا تھا۔ سوربھ گانگولی کی کپتانی میں اس روایت میں تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ دادا نے پورے ملک کے نوجوانوں کو ہندوستانی ٹیم میں موقع دیا۔ محمد کیف نے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت نے آئی سی سی رینکنگ کو بھی متاثر کیا ہے۔ ٹیم انڈیا اتوار کو آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بن گئی ہے۔

انگلینڈ نے حیدرآباد میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کو ہرا دیا تھا۔ تب لگا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو پریشانی میں ڈال سکتی ہے۔ دوسرے میچ میں بھی کچھ ایسا ہی لگا، لیکن ہندوستان نے یہ میچ جیتا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان کو اس طرح کی ٹکر نہیں دے سکی، جس کی امید کی جا رہی تھی۔

بمراہ رانچی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے لیے نہیں کھیلے تھے۔ انہیں آرام دیا گیا تھا۔ لیکن اب وہ واپس آ گئے ہیں۔ اس سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں بمراہ فی الحال دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے راجکوٹ میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 اس بار ویسٹ انڈیز اوریو ایس ایس کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ جے شاہ نے 14 فروری کو کہا تھا کہ ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے پاس ہوگی۔ وہیں ورلڈ کپ 2024 کے لئے ٹیم انڈیا کا یہ اسکواڈ ہوسکتا ہے۔

ہندوستان نے وراٹ کوہلی، شریئس ایر اور کے ایل راہل جیسے عظیم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ اہم بات یہ تھی کہ نوجوان کھلاڑی توقعات پر پورا اترے۔ یشسوی جیسوال، دھرو جریل اور سرفراز خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔