پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
World Cup 2023 Venues: ایشیا کپ 2023 کے لئے جب یہ طے ہوا کہ ہندوستانی ٹیم اپنے مقابلے میزبان پاکستان کے بجائے دیگرکسی ملک میں کھیلے گی، تب سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم بھی ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے ہندوستان نہ آکر کہیں دوسری جگہ اپنے مقابلے کھیل سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ بھی خبرآئی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ میں اپنی پسند کے مقام پر ہی مقابلے کھیلے گی۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک پی سی بی اور آئی سی سی نے اس طرح کی بات چیت کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے سے انکار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے مقابلے محض چنئی اور کولکاتا میں چاہتا ہے۔ اس پر آئی سی سی سے منسلک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اس بارے میں پی سی بی کی طرف س کوئی سفارش نہیں آئی ہے۔ ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ وہیں پی سی بی کے ترجمان بھی واضح کرچکے ہیں کہ عالمی کپ وینیو کو ل کر ان کی آئی سی سی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
دہلی میں ہوسکتے ہیں پاکستان کے میچ
ہندوستان میں 5 اکتوبرسے 19 نومبر کے درمیان عالمی کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ آئندہ دو تین ماہ میں اس ٹورنا منٹ کا پورا شیڈول آنے کی امید ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم دہلی میں ہی اپنے گروپ اسٹیج کے سبھی مقابلے کھیل سکتی ہے۔ ایک ذرائع نے ٹیلی گراف سے بات چیت میں بتایا ہے ‘دہلی بطور راجدھانی ہائی پروفائل مہمانوں کی میزبانی کرنے اور مناسب سیکورٹی انتظامات کے لئے جانی جاتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم بھی پہلے بغیر کسی پریشانی کے دہلی میں رکی تھی۔ واگھہ بارڈرکے قریب ہونے سے پاکستان کے حامیوں کومیچ دیکھنے میں آسانی ہوگی۔’
-بھارت ایکسپریس