Bharat Express DD Free Dish

Team India

ٹیم انڈیا نے اوول ٹسٹ کی جیت کے ساتھ تاریخ بھی رقم کی۔ ہندوستان نے غیرملکی زمین پرکھیلی 5 ٹسٹ کی سیریزکے پانچویں میچ میں پہلی بارجیت حاصل کی۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا یہ کارنامہ کبھی نہیں کرسکی تھی۔

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں اورآخری ٹسٹ میچ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ کا پہلا دن بارش کی وجہ سے متاثرہوا، جس کی وجہ سے زیادہ اوورنہیں کرائے جا سکے۔ اب دوسرے دن کے موسم کے بارے میں بھی ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔

ایشیا کپ 2025 ٹورنا منٹ سے متعلق بڑی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس ٹورنا منٹ کی شروعات 8 ستمبرسے ہوگی اور اس کا فائنل میچ 28 ستمبرکوکھیلا جائے گا۔ اس ٹورنا منٹ کے مقام اور ٹیموں کے بارے میں بھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

رشبھ پنت کے پیرکی انگلی میں فریکچرکی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں اس سے ٹھیک ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا، یعنی وہ انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔

ٹیم انڈیا میں سلیکشن کا ایک پیرامیٹر کھلاڑیوں کی فٹنس بھی ہے۔ جس کی وجہ سے سرفراز سلیکٹرز کے سامنے خود کو ثابت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔ سرفراز نے جم میں ورزش کرکے، روزانہ بہت زیادہ پسینہ بہا کر صرف دو ماہ میں 17 کلو وزن کم کیا ہے۔

محمد شمی نے کچھ ماہ پہلے ہی ٹیم انڈیا کوچمپئنز ٹرافی 2025 کا خطاب جتانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ مگراس کے بعد خراب فارم اورفٹنس کی وجہ سے وہ انگلینڈ دورے کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

شبھمن گل انگلینڈ دورے سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان منتخب کئے گئے تھے۔ ان کی کپتانی پرہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رائے رکھی ہے۔ ساتھ ہی اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹسٹ فارمیٹ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔

کپتان شبھمن گل نے کہا کہ یہ ایک شاندار تجربہ رہا۔ ہم نے لارڈز کی شکست کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آخری وکٹ پر جو ہوا، وہ بدقسمتی تھی۔ ہم نے انہیں بتایا کہ میچ ہمارے حق میں بھی جا سکتا تھا، امید ہے اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی ہوگی۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔