Bharat Express DD Free Dish

Team India

محمد شمی نے کچھ ماہ پہلے ہی ٹیم انڈیا کوچمپئنز ٹرافی 2025 کا خطاب جتانے میں اہم کردارادا کیا تھا۔ مگراس کے بعد خراب فارم اورفٹنس کی وجہ سے وہ انگلینڈ دورے کے لئے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

شبھمن گل انگلینڈ دورے سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے کپتان منتخب کئے گئے تھے۔ ان کی کپتانی پرہندوستانی ٹیم کے سابق کوچ گیری کرسٹن نے اپنی رائے رکھی ہے۔ ساتھ ہی اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

گوتم گمبھیرکی کوچنگ میں ٹسٹ فارمیٹ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ ایسا ہم نہیں بلکہ اعدادوشمار اس بات کی گواہی دے رہے ہیں۔

کپتان شبھمن گل نے کہا کہ یہ ایک شاندار تجربہ رہا۔ ہم نے لارڈز کی شکست کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آخری وکٹ پر جو ہوا، وہ بدقسمتی تھی۔ ہم نے انہیں بتایا کہ میچ ہمارے حق میں بھی جا سکتا تھا، امید ہے اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی ہوگی۔

کے ایل راہل نے انگلینڈ کے اپنے گزشتہ دونوں دوروں میں ایک ایک سنچری لگائی تھی، لیکن اس بار ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک ہی سیریزمیں 2 سنچری لگائی تھی ۔ یہ اس سے پہلے راہل نے لیڈس ٹسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی تھی۔

ٹیم انڈیا کے ٹسٹ کے نائب کپتان رشبھ پنت پہلے دن کیپنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ بڑی بات یہ ہے کہ رشبھ پنت اب تک ٹھیک نہیں ہوئے ہیں اوروہ دسرے دن وکٹ کیپنگ کرنے نہیں اترے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹسٹ لارڈس میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹسٹ میچ کے لئے کیسی پچ استعمال ہوگی، یہ بڑا سوال ہے۔ ٹسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے اچانک انگلینڈ کی ٹیم نے ایک حیران کرنے والا فیصلہ لیا ہے۔

ایجبسٹن میں شبھمن گل نے تاریخی اننگ کھیلی، جس کے بعد آکاش دیپ اورمحمد سراج نے شاندارگیند بازی کی۔ جانئے ٹیم انڈیا کی جیت کی 5 بڑی وجوہات کیا ہیں؟

انگلینڈ نے کچھ حد تک محنت کی تھی۔ اسٹوکس، جو حالیہ وقت میں زیادہ کریز پر نہیں رہے، اپنی تال میں آ رہے تھے اور گیند نرم ہو چکی تھی۔ اس موقع پر واشنگٹن سندر کو لانا بہترین فیصلہ ثابت ہوا، اور گل نے اس سیشن میں تقریباً ہر چیز بالکل درست کی۔ حتیٰ کہ اس اینڈ سے آکاش دیپ کو بولنگ کروانا بھی، جو ہم میں سے اکثر نے شاید نہ کیا ہوتا۔

ہندوستان نے برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں پہلی بار ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 8 ٹیسٹ میچوں میں سے سات میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ جبکہ ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ ہندوستانی ٹیم نے جولائی 1967 میں اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔