T20 World Cup 2024 India Squad: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے منگل کو ہی میٹنگ کی ہے۔ روہت شرما کے ساتھ ساتھ یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت اورسنجو سیمسن کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
🚨India’s squad for ICC Men’s T20 World Cup 2024 announced 🚨
Let’s get ready to cheer for #TeamIndia #T20WorldCup pic.twitter.com/jIxsYeJkYW
— BCCI (@BCCI) April 30, 2024
کھلاڑیوں کے سلیکشن میں کپتان روہت شرما اورچیف کوچ راہل دراوڑ کا بھی اہم رول رہا۔ کپتان اور کوچ سے بات کرنے کے بعد ہی سلیکٹروں نے کھلاڑیوں کے ناموں پرمہر لگائی۔ اب چونکہ صرف 15 کھلاڑیوں کو ہی منتخب کیا جانا تھا، اس لئے سب کو تو ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے پرواز کرنے والی فلائٹ میں جگہ نہیں مل سکتی تھی، لہٰذا کچھ کھلاڑیوں کے ہاتھ مایوسی بھی آئی۔
5 جون کو ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کھیلے گا پہلا میچ
ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا انعقاد اس سال جون میں ویسٹ انڈیز اورامریکہ کی سرزمین پرہونا ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق ٹورنامنٹ 2 جون سے شروع ہوگا۔ حالانکہ اس میں ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔ 29 جون تک چلنے والے اس آئی سی سی ٹورنا منٹ میں ہندوستان-پاکستان کا مقابلہ 9 جون کو ہوگا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں اس بار پہلی بار20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہین 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹورنا منٹ کے گروپ اے کا حصہ ہے، جس میں اس کے علاوہ پاکستان، آئرلینڈ، امریکہ اور کناڈا کی ٹیمیں ہیں۔
ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے ان کھلاڑیوں کو ملا موقع
روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، رویندر جڈیجہ، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل، کلدیپ یادود، یجویندر چہل، ارش دیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔
بھارت ایکسپریس۔