PM Narendra Modi inaugurates New Pamban Bridge: وزیراعظم مودی نے تمل ناڈو کو دیا تحفہ، بھارت کے پہلے ورٹیکل لفٹ سمندری برج کا افتتاح کیا، جانیں اس کی خصوصیات
تمل ناڈو پہنچ کر پی ایم مودی نے نئے پمبن ریل برج کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیتے ہوئے ریاست میں کئی قومی شاہراہوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
Tamil Nadu government’s NEET bill: صدر دروپدی مرمو سے نہیں ملی تمل ناڈو حکومت کے NEET سے متعلق بل کو منظوری، وزیر اعلیٰ اسٹالن نے اس فیصلے کو کہا-’’وفاقی نظام ایک کا سیاہ باب‘‘
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا کہ صدر دروپدی مرمو نے NEET سے استثنیٰ کے لیے ریاست کے بل کو منظوری نہیں دی ہے۔
Tamil Nadu BJP president Annamalai resigns: تمل ناڈو کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر، ریاستی بی جے پی صدر اناملائی نے دیا استعفیٰ
تمل ناڈو کی سیاست میں ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آ رہا ہے۔ ایک اہم پیش رفت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر کے اناملائی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
TVK chief Vijay calls Waqf Amendment Bill anti-democratic: اداکار سے سیاست داں بنے وجے نے وقف ترمیمی بل کو جمہوریت مخالف اور تفرقہ انگیز قرار دیا، وجے کی پارٹی نے کیا کئی مقامات پر احتجاج
اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے کی پارٹی تملاگا ویتری کزگم (ٹی وی کے)نے تمل ناڈو میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بل کو غیر آئینی اور امتیازی قرار دیا ہے۔
TN Assembly passes resolution against Waqf Amendment Bill: تمل ناڈو اسمبلی نے وقف ترمیمی کے خلاف قرارداد منظور کی، اسے ’’مسلمانوں کے مذہبی انتظام میں مداخلت کی ایک اور کوشش‘‘ قرار دیا
تمل ناڈو اسمبلی نے جمعرات کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مرکز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل 2024 کو واپس لے۔ منظور شدہ قرارداد میں اس ترمیمی بل کو ’’مسلمانوں کے مذہبی انتظام میں مداخلت کی ایک اور کوشش‘‘ قرار دیا گیا ہے۔
Tamil Nadu replaces rupee symbol: ہندی زبان پر ہنگامہ تیز،تمل ناڈو کی حکومت نے بجٹ کے لوگو میں روپے کے نشان ₹ کو تمل حرف سے بدل دیا
این ای پی 2020میں تجویز کردہ تین زبانوں کے فارمولے میں کہا گیا ہے کہ طلباء کو تین زبانیں سیکھنی چاہئے، جن میں سے کم از کم دو ہندوستانی مادری زبانیں ہونی چاہئیں۔ یہ فارمولہ سرکاری اور نجی اسکولوں دونوں پر نافذ ہوگا۔
Tamil Nadu’s delimitation: سٹالن نے حد بندی کے معاملے پر مرکز کے خلاف 7 وزرائے اعلیٰ کی بلائی میٹنگ، بی جے پی کے اس وزیراعلیٰ کو بھی کیا فون
سٹالن نے کہا کہ حد بندی وفاقیت پر ایک صریح حملہ ہے جو ان ریاستوں کو سزا دیتا ہے جو پارلیمنٹ میں ہماری جائز آواز کو چھین کر آبادی کے کنٹرول کو یقینی بناتے ہیں۔ہم اس ناانصافی کو نہیں ہونے دیں گے! اگلے سال تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات ہیں۔
CM Stalin’s Big Appeal: ’’آبادی بڑھائیں اور حد بندی کے خلاف متحد ہو جائیں…‘‘، تمل ناڈو کے سی ایم اسٹالن کی ریاست کے لوگوں سے بڑی اپیل
اسٹالن نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر تمل ناڈو کے مفاد میں متحد ہو جائیں اور حد بندی کے عمل کے خلاف ایک آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے حقوق کو بچانے اور دوبارہ حاصل کرنے کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔
Tamil Nadu Chief Minister MK Stalin: ’ہندی ایک نقاب ہے، سنسکرت اصلی چہرہ‘، جانئے زبان کے تنازع پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کیا کہا
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے زبان کے تنازع پر ایک بار پھر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر جنوبی ہند کی ریاستوں میں ہندی کو مسلط کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Karur Vysya Bank:کرور بوسیا بینک کے 6 نئی شاخوں کا آج ہوا افتتاح
کے وی بی انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کے وی بی ڈی لائٹ، بینک کی موبائل بینکنگ ایپ 150+ خصوصیات کے ذریعے مالیاتی اور غیر مالیاتی خدمات کی سہولت فراہم کرتی ہے۔





