تصویر: پی ٹی آئی
جمعہ کو بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے انتخابی اتحاد پر مہر لگاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا کہ 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات اے آئی اے ڈی ایم کے کے سربراہ ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ان دونوں پارٹیوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، تاہم اب دوبارہ اتحاد کر لیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاستی سطح پر پلانی سوامی کی قیادت ہوگی۔
ایک پریس کانفرنس میں امت شاہ نے کہا ’’اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی نے اگلے انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے… 1998 سے اے آئی اے ڈی ایم کے، بی جے پی اتحاد کا حصہ رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی اور آنجہانی وزیر اعلی جے جے للتا نے مرکز اور ریاستی تعلقات کی بہتری کے لیے کام کیا تھا۔ ہم ایڈاپڈی پلانی سوامی کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔‘‘
اس دوران امت شاہ نے اس یقین کا بھی اظہار کہا کہ این ڈی اے کو ٹھوس مینڈیٹ ملے گا اور وہ حکومت بنائے گی۔ کچھ مسائل پر اے آئی اے ڈی ایم کے ساتھ اختلافی موقف سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا وہ ایسے مسائل پر ایک ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے۔ دریں اثنا انھوں نے ریاست میں برسراقتدار ڈی ایم کے پر بھی تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ سناتن دھرم، تین زبانوں کی پالیسی اور حد بندی جیسے مسائل کو اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھا رہی ہے، لیکن لوگ حقیقی مسائل پر ووٹ دیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


