Bharat Express

Supreme Court

چیف جسٹس نے کہا کہ جانبدارانہ رپورٹنگ سے عوام میں یہ شک بھی پیدا ہوتا ہے کہ اس شخص نے جرم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس متاثرین کی رازداری کی بھی خلاف ورزی کر سکتی ہیں۔ بعض صورتوں میں شکار نابالغ ہو سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کی پرائیویسی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

ادھیانیدھی اسٹالن نے چنئی میں تمل ناڈو پروگریسو رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سناتن دھرم کا موازنہ ملیریا اور ڈینگو سے کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے معاشرے میں امتیازی سلوک ہوتا ہے۔

عرضی میں اس طرح کے کنورزن کو روکنے کے لیے مرکز اور ریاستوں کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے 6 ستمبر کو ایک فوری عبوری حکم نامے میں ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) کے صدر اور تین سینئر صحافیوں کو منی پور پولیس کی گرفتاری سے بچالیاہے کیونکہ ان کی گراونڈ رپورٹ میں مقامی میڈیا کی جانب سے نسلی تصادم کو"تعصب" کا نتیجہ بتایاگیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 6 ستمبر کوسماجی  کارکن تشار گاندھی کی جانب سے ایک ویڈیو کی وقتی تحقیقات کے لیے ایک درخواست پر نوٹس جاری کیا جس میں مبینہ طور پر ایک مسلم طالب علم کو اس کے ہم جماعت کے ذریعہ اس کے استاد کی ہدایت پر تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ضلعی محکمہ نے اس اسکول کو بند کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ مظفر نگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس اسکول کی شناخت 2019 میں تین سال کے لیے لی گئی تھی، جو 2022 میں ختم ہو چکی ہے۔

اس سال مارچ میں گجرات کی سورت عدالت نے راہل گاندھی کو اس معاملے میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اگرچہ انہیں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 30 دنوں کے اندر اپیل دائر کرنے کے لیے ضمانت دی تھی، لیکن ان کی سزا معطل نہیں کی گئی اور اگلے ہی دن راہل کو لوک سبھا کے رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل ہوچکی ہے ۔ قریب 16 دنوں تک مسلسل سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے اس پورے معاملے کی سماعت کی ہے اور اب اس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

دراصل سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ انڈیا کو بھارت بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کی جانی چاہیے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انڈیا یونانی لفظ انڈیکا سے آیا ہے، اس لیے اس نام کو ہٹایا جائے۔ اس دوران سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ انڈیا کا مطلب بھارت ہے۔

Article 370 Hearing in Jammu and Kashmir: آرٹیکل 370 منسوخ کئے جانے کے بعد جموں وکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج دیا تھا۔