Bharat Express

Supreme Court

عدالت نے کہا کہ ہم اس معاملے کو ایلوپیتھی بمقابلہ آیوروید کی بحث نہیں بنانا چاہتے۔ بلکہ وہ عرضی گزاروں کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت کو عدالت کے سامنے گمراہ کن طبی اشتہارات سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہندوفریق کو ملی پوجا کی اجازت کے بعد مالکانہ حق میں مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دیا گیا ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں ملزم عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی ضمانت عرضی پرسپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ سے ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد سنجے سنگھ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

وہ کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم ان تمام افسران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کا ویڈیو شیئرکرنے کے معاملے میں 2018 میں یہ معاملہ درج ہوا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے کیس کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا تھا، اسی کے خلاف اروند کیجریوال سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے درمیان طویل بحث کے بعد 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن اور وشنو شنکر جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ایسے مواد کو ری ٹویٹ کرتے وقت ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے جس کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنی جگہوں پر کمیونٹی کچن چلانے کی ہدایت کرے۔ عرضی گزار نے مطالبہ کیا تھا کہ عدالت مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں قومی پالیسی بنانے کی ہدایت کرے۔

فالی ایس نریمن سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تھے۔ وہ ایک بہترین وکیل کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ 1999-2005 تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے۔ فالی نریمن، شہریوں کی شخصی آزادی کے عظیم وکیل، 1972-1975 تک تین سال تک ہندوستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل بھی رہے۔

سپریم کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر انل مسیح کے ذریعہ اِن ویلیڈ یعنی غیرقانونی قراردیئے گئے ووٹوں کو ویلیڈ قراردیا ہے اور پھر عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمارکو میئرعہدے پرجیت مل گئی۔