Urdu Conclave 2026

Supreme Court

پی ایم مودی پر غلط تبصرہ کرنے پر کھیڑا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے اسے منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ لیکن جمعرات 4 جنوری کو ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے واضح کیا کہ ایف آئی آر کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کی لیڈرمہوا موئترا لوک سبھا رکنیت ختم ہونے کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئی ہیں۔ حالانکہ انہیں یہاں سے بھی مایوسی ہاتھ لگی ہے۔

ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وضوخانہ کے پورے علاقے کو صاف کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں صفائی برقرار رکھی جاسکے۔ اس سلسلے میں عدالت سے وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کو وضوخانہ کی صفائی کی ہدایت دینے کو کہا گیا تھا۔

اڈانی کیس میں عدالت نے کہا کہ SEBI کی تحقیقات میں FPI قوانین سے متعلق کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں محدود اختیارات ہیں جن کی بنیاد پر تحقیقات کی گئی ہے۔

ای ڈی نے تمل ناڈو کے وزیرسینٹھل بالاجی کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں 14 جون 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے  کہا کہ ان کے سینے میں درد ہورہا ہے۔ جس کے بعد انہیں چنئی کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

چیف جسٹس نے جموں کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی مقدمے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے پر سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے پر تنازعہ کو مزید ہوا نہیں دینے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کسی بھی کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کرتے ہیں۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے وکلاء سے درخواست کی کہ وہ مناسب وجہ کے بغیر سماعت ملتوی کرنے کا مطالبہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام لوگوں کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔ آئیے معاشرے کو یہ پیغام دیں کہ ہم اپنے کام میں سنجیدہ ہیں۔

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں منیش سسودیا کو عدالت سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے ان کی حراست میں اضافہ کردیا ہے۔

جج جسٹس روہت رنجن اگروال نے سماعت کے دوران کہا کہ وارانسی کی عدالت میں سال 1991 میں دائر اصل مقدمہ قابل سماعت  ہے اور یہ عبادت گاہوں کے قانون 1991 کے تحت ممنوع نہیں ہے۔ عدالت نے نچلی عدالت کو ہدایت دی کہ اس کے سامنے زیر التوا کیس کی جلد سماعت کرے اور چھ ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔

عدالت نے یہ حکم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر ان کے حامیوں کے حملے میں ان کے رول کے لیے دیا ہے۔ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں ووٹ دینے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔