Urdu Conclave 2026

Supreme Court

بلقیس بانو معاملے میں 11 میں سے تین مجرمین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 4 سے 6 ہفتے کا اضافی وقت مانگا تھا، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ اب انہیں 21 جنوری تک سرینڈر کرنا ہوگا۔

جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس سنجیو کمار کی بنچ نے کہا تھا، 'ٹرائل جج کی جانب سے زیادہ سے زیادہ سزا دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے حکم پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔'

شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی وقف بورڈ نے بابری مسجد پراپنا حق چھوڑنے کا حلف نامہ عدالت میں دیا تھا۔ اس کے بعد ایودھیا تنازعہ کا حل عدالت کے باہر ہوا۔

سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں 11 لوگوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان میں سے ایک مجرم نے معافی کی پالیسی کے تحت اپنی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 14 دسمبر 2023 کوکرشن جنم بھومی اورشاہی عید گاہ مسجد کے مقام کے سروے کی منظوری دی تھی اورایڈوکیٹ کمشنرکے ذریعہ سروے کرانے کا حکم دیا تھا، جس پر اب سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔

ہندو فریق نے اپنی درخواست میں کہا کہ تالاب میں مچھلیاں 12 سے 25 دسمبر 2023 کے درمیان مر گئیں۔ جس کی وجہ سے بدبو آنے لگی ہے۔ عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وہاں موجود ’ مبینہ شیولنگا‘ ہندوؤں کے لیے بہت مقدس ہے۔

اس سے قبل سروے سے متعلق حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا، جب کہ شاہی عیدگاہ کمیٹی نے متھرا کی ضلع عدالت سے تمام مقدمات کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے پر اگلی سماعت اب 23 جنوری 2024 کو ہوگی۔

چف جسٹس چندرچوڑ نے معاشرے کے لیے وکلاء کی وابستگی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ کیمپ لوگوں کے لیے قانونی برادری کی گہری تشویش کی مثال  ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کی میٹنگ اور فل کورٹ میٹنگ میں ان خواتین ججوں کو برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پرمدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس بیلا ایم ترویدی نے نشیتھ پرمانک سے پوچھا، "آپ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟" تمہیں کس بات کا ڈر ہے؟