Australian Army Chief calls on Gen Upendra Dwivedi: آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور
حالیہ برسوں میں بھارت اور آسٹریلیا کے تعلقات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، باہمی تعاون موجودہ ڈھانچوں سے آگے بڑھ کر نئے شعبوں میں بھی وسعت اختیار کر چکا ہے، جس سے دوطرفہ اور عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ ملاقات دو فوجی پیشہ وروں کی ایک اہم ملاقات تھی، جن کا مشترکہ ماضی بھارت-آسٹریلیا دفاعی تعلقات کی بنیاد کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
PM Modi Announces Strategic Partnership with Philippines: پی ایم مودی نے فلپائی کے صدر مارکوس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا بڑا اعلان، دونوں ممالک کے تعلقات کو ’’اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘‘ کا درجہ دینے کا ہوا فیصلہ
وزیر اعظم نے فلپائن کے اس فیصلے کو سراہا کہ بھارتی سیاحوں کو فلپائن میں ویزا فری داخلہ دیا جائے گا اور ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا کہ بھارت بھی فلپائنی سیاحوں کو مفت ای ویزا فراہم کرے گا۔
President Marcos arrives on 5-day state visit to India: فلپائن کے صدر مارکوس پانچ روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے، صدر جمہوریہ مرمو اور وزیراعظم مودی سے کریں گے ملاقات، باہمی تعاون کو ملے گا فروغ
بھارت اور فلپائن کے درمیان تعلقات تاریخی بنیادوں اور مشترکہ جمہوری اقدار پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جن میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلہ شامل ہیں۔
PM Modi hold delegation-level talks in Buenos Aires: وزیراعظم مودی اور ارجنٹینا کے صدر خاوئیر میلئی کے درمیان بیونس آئرس میں وفد کی سطح کی بات چیت
وزیراعظم مودی اور صدر میلئی کے درمیان بات چیت میں دفاع، زراعت، کانکنی، تیل و گیس، قابل تجدید توانائی، تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں میں موجودہ تعاون کا جائزہ لینے اور شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
Assam CM meets UAE Ambassador: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی یو اے ای کے سفیر عبدالناصرالشعالی سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
آسام شمال مشرقی بھارت کا ایک کلیدی دروازہ ہے اور یو اے ای کے ساتھ شراکت داری کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ یو اے ای اس اہم ریاست کے ساتھ شراکت کو وسعت دینے اور اس کی ترقی میں تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔
The 16th Meeting of the India-Nepal Bilateral Consultative Group: بھارت- نیپال سیکورٹی تعاون: پونے میں منعقد ہوا دوطرفہ مشاورتی گروپ کا سولہواں اجلاس، مختلف امور پر تفصیلی اور تعمیری گفتگو
بھارت- نیپال دو طرفہ مشاورتی گروپ برائے سیکورٹی امور کا قیام 2003 میں عمل میں آیا تھا، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مربوط بنانے والا ایک جامع ادارہ جاتی میکانزم ہے۔
Iran’s Supreme Leader Khamenei writes letter to Putin: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے لکھا پوتن کو خط، روس سے کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا
خامنہ ای کے خط میں کہا گیا ہے کہ پوتن کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف زیادہ واضح اور مضبوط انداز میں سامنے آنا چاہیے اور ایران کی کھلی حمایت کرنی چاہیے۔ تاہم تہران کس قسم کی مدد چاہتا ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔
India-Iran high-level talks on Chabahar Port and regional peace: چابہار بندرگاہ اور علاقائی امن پر بھارت-ایران کی اعلیٰ سطحی بات چیت، اجیت ڈوبھال اور ایرانی سلامتی مشیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یہ اعلیٰ سطحی گفتگو ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کے حوالے سے ایک نئے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے ہیں، جسے علاقائی تجارت اور رابطوں کو ایک نیا رخ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Adani Defence & Aerospace: اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اور اسپارٹن کے درمیان انسداد آبدوز جنگی حل (سونوبوائز) کو بھارت میں مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری
ادانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے اسپارٹن (ڈی لیون اسپرنگز ایل ایل سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو کہ ایل بٹ سسٹمز کی گروپ کمپنی ہے، تاکہ بھارتی بحریہ کے لیے انسداد آبدوز جنگی (ASW) حل تیار کیے جا سکیں۔ اس معاہدے کے تحت ادانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس پہلی نجی بھارتی کمپنی بن گئی ہے جو بھارتی بحریہ کو مقامی سطح پر تیار کردہ سونوبوائز فراہم کرے گی۔
Palestine issue, President Abbas is in Beijing: سعودی -ایران کے بعد مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے چین سرگرم، صدر شی جنپنگ نے کیا بڑا اعلان
چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو،ساتھ ہی ساتھ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے لیے ترقیاتی امداد اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔





