آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما اور بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبدالناصرالشعالی کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی، جس میں زراعت و فوڈ پروسیسنگ، تعلیم، جدت، لاجسٹکس و کنیکٹیویٹی، اور پائیدار سیاحت جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
آسام شمال مشرقی بھارت کا ایک کلیدی دروازہ
سفیرعبدالناصرالشعالی اس وقت آسام کے دورے پر ہیں تاکہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے سکیں۔ دورے کے دوران سفیر الشعالی نے کہا: “آسام شمال مشرقی بھارت کا ایک کلیدی دروازہ ہے اور یو اے ای کے ساتھ شراکت داری کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے ساتھ خیالات کا تبادلہ خوشگوار رہا۔ یو اے ای اس اہم ریاست کے ساتھ شراکت کو وسعت دینے اور اس کی ترقی میں تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔”
وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا: “لوک سیوا بھون میں بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب عبدالنصر الشعالی کی میزبانی کا موقع ملا۔ یو اے ای آسام میں تجارت کے فروغ، روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔ شمال مشرقی بھارت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔”
جوگی گھوپا ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک پر بھی تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے جوگی گھوپا ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو سڑک، ریل اور آبی راستوں کو مربوط کرتا ہے۔ دونوں فریقوں نے آسام کو علاقائی و سرحد پار تجارت اور کنیکٹیویٹی کوخاص طور پر یو اے ای، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان فروغ دینے کے لیے ایک ممکنہ مرکز کے طور پر تسلیم کیا۔
یو اے ای- بھارت جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ
یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ یو اے ای-بھارت جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (CEPA) آسام کے اہم شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جن میں فوڈ پروسیسنگ، دواسازی، میڈیکل آلات، ٹیکسٹائل، صحت و فلاح، ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس شامل ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریباً دگنی
واضح رہے کہ 18 فروری 2022 کو سیپا (CEPA) کے دستخط کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریباً دگنی ہو گئی ہے — مالی سال 2020-21 میں 43.3 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2023-24 میں 83.7 بلین امریکی ڈالر ہو گئی، جس میں غیر تیل تجارت کا بڑا حصہ ہے جو 57.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچی۔ یہ پیش رفت سیپا کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے، جس کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو متنوع بنانے اور2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل تجارت کے ہدف کی طرف بڑھنے میں مدد ملی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



