Iran Israel War: آبنائے ہرمز کشیدگی، ایرانی سفارت خانے کا بھارت کو یقین دہانی”ہمارے بھارتی دوست محفوظ ہاتھوں میں ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں”
دوسری جانب تہران میں جاری کشیدگی کے اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ عبدالمظہر محمد خانی، جو تہران کے میئر کے ترجمان ہیں، انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملوں کے باعث رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Iran-US-Israel Conflict: برطانیہ نے ایران جنگ میں شامل ہونے سے کیا انکار، 35 ممالک کا عالمی اجلاس طلب، ٹرمپ کو بڑا سفارتی جھٹکا
کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا کہ برطانیہ اس ہفتے تقریباً 35 ممالک کے ساتھ ایک عالمی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور عالمی تجارت کو معمول پر لانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمندری راستہ عالمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی بندش سے دنیا بھر میں توانائی اور تجارتی نظام متاثر ہو رہا ہے۔
Iran vs US-Israel War: ایران جنگ بندی کا خواہاں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا دعویٰ، رکھی سخت شرائط، ایران کا انکار، خلیج میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ
ایران نے امریکی صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ تہران نے کسی بھی سطح پر جنگ بندی کی درخواست نہیں کی۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ کے یہ بیانات سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش ہیں۔
India Gets Oil From Iran First Time In 7 Years: ہرمز بحران کے درمیان بھارت کو بڑی راحت، سات سال بعد ایران سے آرہا ہے خام تیل
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے بحران کے دوران بھارت کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ تقریباً سات سال بعد ایران سے خام تیل کی پہلی کھیپ بھارت پہنچنے والی ہے، جسے توانائی سلامتی کے نقطہ نظر سے نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Donald Trump Statement On Hormuz Strait: ”جنہیں ایندھن نہیں مل رہا ہے وہ ہم سے خریدیں… یا آبنائے ہرمز میں گھس کر خود لے لیں“، مشرق وسطیٰ بحران کے بیچ ٹرمپ کا عجیب و غریب بیان
ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا، جہاں انہوں نے عالمی توانائی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس وافر مقدار میں ایندھن موجود ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جو ممالک ہرمز کی صورتحال کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں دو راستے اختیار کرنے چاہیے۔ پہلا یہ کہ وہ امریکہ سے خریداری کریں اور دوسرا یہ کہ خود آبنائے ہرمز میں جا کر ایندھن حاصل کریں۔
Trump theatens Iran open Strait of Hormuz: ”ہومرزکوکھولو اورجلد سمجھوتہ کرو، نہیں توتباہ کردوں گا“، ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دی دھمکی
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کوگھٹنے ٹیکنے مجبورکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، لیکن ایران پوری مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔ ٹرمپ ایک طرف معاہدے کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف ایران پردباؤ ڈالنے کی بھی پوری کوشش کررہے ہیں اوراس دوران انہوں نے دھمکیاں بھی دی ہیں۔
If the Strait of Hormuz Remains Closed: آبنائے ہرمز بند رہا تو دنیا میں مچ جائے گی ہاہاکار، میکوری کی وارننگ — خام تیل پہنچ سکتا ہے 200 ڈالر تک
مغربی ایشیا میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ اگر جون تک جاری رہی تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خلیجی خطے کے اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز کے بند ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ میکوری کے اندازے کے مطابق اس صورت حال سے بھارت میں مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Reliance Industries On Iranian Crude: ریلائنس انڈسٹریز نے ایرانی خام تیل خریدنے کی خبروں کی تردید کر دی، رپورٹس کو بتایا بے بنیاد
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریلائنس انڈسٹریز نے تقریباً پانچ ملین بیرل ایرانی خام تیل خریدا ہے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ نے سمندر میں پھنسے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی دی، جس کے بعد یہ خریداری ممکن ہوئی۔ مزید کہا گیا کہ یہ تیل نیشنل ایرانی آئل کمپنی سے حاصل کیا گیا تھا، جس کے بعد اس معاملے پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔
China–Russia Relations: بدلتے عالمی حالات میں امریکہ کو دوہرا چیلنج، چین اور روس بنے بڑا خطرہ،جوہری ہتھیاروں کا خدشہ
امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے والی آخری بڑی سنڈھی "نیو اسٹارٹ" کا ذکر کرتے ہوئے ڈینانو نے کہا کہ اس معاہدے نے صرف امریکہ کو محدود کیا جب کہ روس کو درمیانی فاصلے کے جوہری ہتھیار تیار کرنے اور برقرار رکھنے کی اجازت دی۔
Iran’s Big Decision: ایران کا بڑا فیصلہ: بھارت سمیت پانچ ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی دے دی گئی اجازت
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ایران نے بھارت، روس، چین، پاکستان اور عراق کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا ہے۔





