Bharat Express DD Free Dish

Trump theatens Iran open Strait of Hormuz: ”ہومرزکوکھولو اورجلد سمجھوتہ کرو، نہیں توتباہ کردوں گا“، ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دی دھمکی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کوگھٹنے ٹیکنے مجبورکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، لیکن ایران پوری مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔ ٹرمپ ایک طرف معاہدے کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف ایران پردباؤ ڈالنے کی بھی پوری کوشش کررہے ہیں اوراس دوران انہوں نے دھمکیاں بھی دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی خوشخبری دی ہے۔ (فائل فوٹو)

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے درمیان ایک بارپھردھمکی دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طورپرکہا ہے کہ اگرایران معاہدہ کی راہ پرنہیں آتا ہے اور اسٹریٹ آف ہرمزکوتجارت کے لئے نہیں کھولتا ہے توپھراسے بے حد سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ ایران کوتباہی اٹھانی پڑے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ پرایک پوسٹ میں ایران کویہ دھکی دی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پردی دھمکی

گزشتہ ایک ماہ سے جاری جنگ نے پوری دنیا کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ عالمی معیشت کے لئے یہ جنگ تباہ کن ثابت ہورہا ہے۔ صلح کے آثار نظرآرہے ہیں۔ اس درمیان امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں ایران کودھمکی دی ہے۔ انہوں نے جلد معاہدہ کرنے اورہرمرکوکھولنے کے لئے کہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا لکھا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا، “امریکہ ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کوختم کرنے کے لیے ایک ‘نئی اورزیادہ سمجھدار’ حکومت کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کررہا ہے، کافی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اگرکسی وجہ سے کوئی معاہدہ جلد نہ ہوسکا، گرچہ اس کا بہت امکان ہے کہ ہوجائے گا- اوراگرآبنائے ہرمزکوفوری طورپر”تجارت کے لیے نہیں کھولا گیا،” توہم ایران کے تیل کے کنویں کومکمل طورپرتباہ کردیں گے اورایران کے تیل کے کنویں کوتباہ کردیں گے۔ (اورشاید پانی کومیٹھا بنانے والے سبھی واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس بھی!) ہم نے جان بوجھ کرابھی تک ان تمام فوجیوں اوردیگرلوگوں کی موت کا بدلہ لیا ہے، جنہیں 47 سالہ دہشت گردی کے دوران ایران نے بے دردی سے قتل کیا تھا۔

امریکہ جزیرہ خرگ پرحاصل کرسکتا ہے کنٹرول

اس سے قبل ایک انٹرویومیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی افواج خلیج فارس میں ایران کے بڑے آئل فیلڈ جزیرہ خرگ کا کنٹرول آسانی سے حاصل کرسکتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “ہم جزیرہ خرگ کوآسانی سے قبضہ میں لے سکتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ہم ایسا نہ بھی کریں، ہمارے پاس کئی آپشن ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “اس کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ ہمیں وہاں (جزیرہ خرگ پر) کچھ وقت کے لیے رہنا ہوگا۔” وہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ وہاں ایران نے ایک مضبوط فوجی انفراسٹرکچربنا رکھا ہے تواس پرٹرمپ نے کہا، “مجھے نہیں لگتا کہ ان کے پاس کوئی دفاعی نظام ہے۔ ہم اسے بہت آسانی سے اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں۔”
واضح رہے کہ امریکہ نے جزیرہ خرگ پرفوجی اڈوں کونشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کئے تھے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگرامریکی افواج اس کی سرزمین پرقدم رکھتی ہیں تووہ خلیجی عرب ممالک پرزمینی حملے اورنئے حملے کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read