Bharat Express DD Free Dish

Iran-US War: ڈونلڈ ٹرمپ نے ہومرز اسٹریٹ کھولنے کے لئے ایران کو دیا الٹی میٹم، 48 گھنٹے میں ڈیل کرو، نہیں توبھگتنے ہوں گے انجام

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوخبردارکیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر معاہدے پرپہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہ ہوا توحالات مزید خراب ہوں گے۔ ٹرمپ نے پہلے ہی ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرایران کو خبردارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس معاہدے تک پہنچنے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگراس وقت کے اندرمعاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت سنگین ہوسکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی یاد دلایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایران کو10 دن کا وقت دیا تھا کہ وہ یا تومعاہدے تک پہنچ جائے یا آبنائے ہرمز کوکھول دے۔

ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمزکے حوالے سے مختلف بیانات دے چکے ہیں۔ اسی ہفتہ ایک تقریرکے دوران انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کومکمل طورپرکمزورکردیا ہے اورباقی جلد مکمل ہو جائیں گے۔ جمعہ کے روزانہوں نے سوشل میڈیا پرلکھا کہ مزید وقت دیا جائے توامریکہ آبنائے ہرمزکوآسانی سے کھول سکتا ہے، وہاں سے تیل نکال سکتا ہے اور بھاری منافع کما سکتا ہے۔

ٹرمپ کے دعووں پراٹھنے لگے سوال

ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدائی طورپراعلان کیا کہ امریکہ نے ایران کومکمل طورپرکمزورکردیا ہے۔ یہ دعویٰ کیا کہ ایران کا فوجی اوررڈارسسٹم تقریباً تباہ ہوچکا ہے اورامریکہ کہیں زیادہ طاقتورہے۔ تاہم جنگ کی اصل حالت مختلف دکھائی دیتی ہے۔ جمعہ کے روزایران نے ایک امریکی لڑاکا طیارہ مارگرایا تھا۔ ایک پائلٹ کوبچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایران نے ایک اور امریکی طیارے کوبھی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے، جو واضح طورپرایران کی جوابی کارروائی کی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

اتحادیوں کا ساتھ دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے کچھ اقدامات سے بھی حیران نظرآئے، جیسے کہ خلیجی ممالک پرحملے اورآبنائے ہرمزکی قریب قریب بندش۔ اس سے عالمی سطح پرتیل کی سپلائی متاثرہوئی۔ ٹرمپ نے اس راستے کو دوبارہ کھولنے کے لیے دوسرے ممالک سے مدد مانگی، لیکن بہت سے اتحادی اس پرراضی نہیں تھے۔ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے کہا کہ امریکہ نے بغیرپوچھے جنگ شروع کی، اس لئے اسے دوسروں سے مدد کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے بھی جنگ میں شامل ہونے سے انکارکردیا۔ دونوں ممالک نے کہا کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد ہی اس معاملے پرکام کریں گے۔ نیٹوممالک نے بھی امریکہ کی مدد کرنے سے انکارکردیا۔

امریکہ میں ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پرامریکہ کے اندربھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ان کے اپنے کچھ لیڈران نے کہا ہے کہ دنیا کومضبوط اتحادیوں کی ضرورت ہے۔ ٹرمپ کے سابق مشیرجان بولٹن نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بغیرجنگ شروع کرنا غلطی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصلہ سازی کے حوالے سے ٹرمپ کا خاموش رویہ اب مشکل ثابت ہو رہا ہے کیونکہ جنگ جیسی صورتحال میں کوئی بھی فرد ہرچیزکوکنٹرول نہیں کرسکتا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read