Mera Booth, Sabse Mazboot: میرا بوتھ، سب سے مضبوط، وزیراعظم مودی آسام اور پڈوچیری میں عوام سے براہ راست رابطہ
پڈوچیری میں وزیر اعظم مودی کے پروگرام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں این ڈی اے حکومت نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پڈوچیری کی عوام دوبارہ حکومت کو اپنا اعتماد دینے کو تیار ہیں۔
World Water Day: وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈورں نے ورلڈ واٹر ڈے پردیا پیغام، مودی نے کہا-پانی کا تحفظ ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت
اپنے پیغام میں نریندر مودی نے لکھا، “پانی ہمیں زندگی دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ عالمی یومِ آب کے موقع پر آئیں ہم ہر بوند کو بچانے اور اس کا ذمہ داری سے استعمال کرنے کے عزم کو مضبوط کریں۔
Home Minister Amit Shah: نوروز کے موقع پر امت شاہ کا پیغام، اتحاد، خوشحالی اور بہتر صحت کی پرارتھنا، ثقافتی ہم آہنگی پر زور
امت شاہ نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ نوروز صرف ایک تہوار نہیں بلکہ نئی شروعات، امید اور تجدید کا استعارہ ہے، جو بھارت کی مشترکہ ثقافتی وراثت کا اہم حصہ ہے۔ امیت شاہ کے مطابق ایسے تہوار نہ صرف مختلف برادریوں کو قریب لاتے ہیں،
Prime Minister Narendra Modi: بھارت عالمی توانائی میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہماری توجہ کلین انرجی پر: پی ایم نریندر مودی
وزیراعظم نریندرمودی نے مزید کہا کہ بجلی کے شعبے، صاف توانائی اور مینوفیکچرنگ پرخصوصی توجہ کے باعث بھارت عالمی توانائی کے نقشے پر ایک نئی کہانی رقم کر رہا ہے۔اس سے قبل انہوں نے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر کے ایک مضمون کو بھی شیئر کیا
Defamation Suit: ہردیپ سنگھ پوری کی بیٹی نے جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والی آن لائن پوسٹس پر 10 کروڑ روپے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی آن لائن مہم چلائی گئی، جس کے تحت سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جھوٹے اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے۔ یہ مواد مبینہ طور پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک، لنکڈ ان کے ساتھ ساتھ بلاگز اور ڈیجیٹل نیوز پورٹلز پر وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا۔
Fact Check: بحرین میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی خبر جھوٹی، وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی
اصل ویڈیو میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر عراق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور وہاں موجود لوگوں کو بھارتی سفارت خانے میں رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دے رہے تھے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
Malaysian Prime Minister Anwar Ibrahim: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایران کے وزیر خارجہ سے کی بات، حملے کو قابل مذمت قرار دیا
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے دونوں فریقین سے اس معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ گفتگو میں زور دیا گیا کہ کشیدگی کم کرنے، سفارتی کوششوں کو مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ میں جاری جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے فوری اور پرامن حل تلاش کرنا ضروری ہے،
Birla Opus Paints launches Eid campaign ‘Dil Aise Eid Manaye’: عید کی خوشیاں برلا اوپس کے رنگوں کے ساتھ،ایک نئی مہم ،دل ایسے عید منائے ڈیجیٹل فلم کا کیاآغاز
یہ فلم یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر چلائی جائے گی۔ برلا اوپس صرف دیواروں کو رنگین نہیں کر رہا، بلکہ یہ یاد دلا رہا ہے کہ گھر کی سب سے خوبصورت چھاپ وہ ہے جو پیاروں کے ساتھ گزارے گئے لمحوں سے بنی ہو۔
Rajpal Yadav Clarifies Never Cried In Front Of The Judge: جج کے سامنے کبھی نہیں رویا، سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن: اداکار راج پال یادو
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادو نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے عدالت میں جج کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے۔ اداکار نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
Hina Khan Supports PM Modi: ایران۔اسرائیل کشیدگی کے دوران حنا خان نے وزیر اعظم مودی کی حمایت کی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر سوشل میڈیا پر ہوئیں ٹرول
معروف ٹی وی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی حمایت کا اظہار کیا۔ حنا خان نے ایک بچے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سڑک پر ٹائر کو ڈنڈے سے چلاتے ہوئے دوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ جو لوگ خود کچھ ٹھیک سے نہیں چلا سکتے، وہ اس شخص پر سوال اٹھا رہے ہیں جو اتنے بڑے ملک کو چلا رہا ہے۔





