Bharat Express

Sanjay Singh

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال منگل کواستعفیٰ دینے کے بعد سرکاری رہائش گاہ کوخالی کریں گے۔ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ کچھ ہفتوں میں وہ سرکاری رہائش گاہ خالی کردیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیجریوال کی سیکورٹی سے متعلق تشویش ظاہرکی۔

سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ نے وہی باتیں کہی جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں۔

ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے اتحاد سے متعلق بڑی خبرسامنے آرہی ہے، جہاں عام آدمی پارٹی کے لیڈراورراجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے اورپرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 12 ستمبرہے۔ ہمارے پاس کم وقت ہے، ہائی کمان کے فیصلے کا انتظارہے، جس کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانا ہم سب کی ترجیح ہے۔ ان کی نفرت کی سیاست، عوام مخالف، کسان مخالف، نوجوانوں کے خلاف بی جے پی کی پالیسی اورمہنگائی سے متعلق ہمارا محاذ ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے امانت اللہ خان کی گرفتاری سے متعلق اپنے سوشل میڈیا ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) میں پرکہا، ”یہ گرفتاری بہت مہنگی پڑے گی بھاجپائیوں۔ دہلی میں بری طرح ہارو گے۔ بغیر ثنوت کے امانت اللہ خان کو گرفتارکیا گیا ہے۔“

ای ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ جب تفتیشی ایجنسی کی ٹیم امانت اللہ خان کے گھر پہنچی تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔ ای ڈی کی ٹیم وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے عآپ ایم ایل اے کے پاس پہنچی تھی۔

آکاش نے کہا، "جب میرے والد گھر کے نیچے گئے تو انہیں پتہ چلا کہ وہاں چار پانچ اور لوگ موجود ہیں۔ میرے والد کو دھمکی دی گئی کہ انہیں ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عام آدمی پارٹی کے پانچ ایم سی ڈی کونسلروں نے 25 اگست کو بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں نریلا زون کے دو اور سنٹرل زون کے دو کونسلر شامل ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ ہر ماہ پنشن کے نام پر 10 فیصد کٹوتی کی جائے گی اور اس کے بعد حکومت پوری رقم اپنے پاس رکھے گی۔

اترپردیش کے سلطان پور میں 23 سال پرانے معاملے میں سزا برقرار ہونے کے باوجود عدالت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان انوپ سانڈا وغیرہ کو کورٹ میں پیش نہ ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔