Bharat Express

Samajwadi Party

سماجوادی پارٹی سے بغاوت کرنے والی اپنا دل (کمیرا وادی) کی لیڈر پلوی پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کے پی ڈی اے کی جگہ پر نیا نعرہ پی ڈی ایم دیا ہے۔

ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے ایس پی ایم ایم ایل اے نے کہا کہ جو لوگ غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان پر تشدد کر رہے ہیں، یہی نہیں وہ لوگ جنہوں نے عہدہ پر رہتے ہوئے اپنے مقدمات واپس لیے ہیں، ایسے لوگ مافیا کے زمرے میں آتے ہیں۔

یوپی میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے ایس پی کےاسٹارکمپینر کی فہرست میں 40 لیڈروں کے نام ہیں۔ جس میں جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کا نام ہے۔

سماج وادی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد روچی ویرا بی ایس پی میں شامل ہوگئیں۔ سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی نے بجنور سے روچی کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ اس دوران انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سال 2023 میں بی ایس پی نے بھی روچی کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

سماجوادی پارٹی نے میرٹھ سے اپنے امیدوار بھانو پرتاپ سنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی اپنے نئے امیدوار کے نام کا اعلان کرسکتی ہے۔

دوسری طرف سابق ایم ایل اے روچی ویرا نے مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں ٹکٹ دیا ہے اس لیے وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئی ہیں۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے اس فیصلے سے مرادآباد میں اعظم خان کے  سیاسی سرگرمیوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رامپور کے ضلع صدر نے اعظم خان کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ یہاں کی ضلع یونٹ چاہتی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو یہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔