Bharat Express DD Free Dish

Samajwadi Party

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کولکاتا میں بی جے پی پرسخت حملہ کیا۔ انہوں نے ای ڈی تنازعہ میں ممتا بنرجی کی حمایت کی اوربی جے پی پرپین ڈرائیومعاملے میں سوال اٹھایا۔ اکھلیش یادونے بنگال اوریوپی میں ووٹرلسٹ سے کروڑوں نام ہٹانے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے خطرہ بتایا اور الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پرسوال اٹھایا۔

مین پوری رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کرایس آئی آرمہم کے دوسرے مرحلے میں سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے تاخیرسے شروع ہوئی اس مہم اور نوٹس جاری کرنے کی سست رفتاری پرتشویش کا اظہارکیا ہے، جس سے 'نو میپنگ رائے دہندگان کے متاثرہونے کا الزام لگایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے مزید لکھا کہ آج بی جے پی پربھروسہ کرنے والے اپنے کو ٹھگا ہوا نہیں بلکہ بہت توہین محسوس کررہے ہیں۔

فخرالحسن چاند نے کہا کہ مندر اور مسجد کے مسائل پر سماجوادی پارٹی کو کوئی بیان دینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان مسائل پر ملک کا مستقبل نہیں ٹکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان بیروزگاری اور مہنگائی جیسی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پریاگ راج کے ماگھ میلے میں مونی اماوسیہ کے اسنان کو سے متعلق شنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانند اور انتظامیہ کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔ اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سناتنی روایات کو روکنا غلط ہے۔

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ایکٹ میں واضح طور پر یہ تصور کیا گیا ہے کہ قیادت اور ضروری انتظامی کنٹرول کمیٹی کے اراکین میں سے منتخب مسلم نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے، جو اسلامی مذہبی ذمہ داریوں اور برادری کی مخصوص ضروریات سے واقف ہوں۔

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو نے اپنی اہلیہ اپرنا یادو سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپرنا یادو کو ’’خودغرض‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

عباس انصاری پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ الزام کے مطابق انہوں نے ایک عوامی جلسے میں اشتعال انگیز بیانات دیے اور سرکاری افسران کو خبردار کیا تھا کہ سماج وادی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ ان سے حساب برابر کریں گے اور انہیں سبق سکھائیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سالٹ لیک میں واقع انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) کے دفتر اور پرتیک جین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی تلاشی اور چھاپہ ماری کو ایک ’جرم‘ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ بی جے پی زبردستی بنگال پر ’قبضہ‘ کرنا اور اسے ’کچلنا‘ چاہتی ہے۔

اتر پردیش کے کابینہ وزیر اور سُبھاسپا کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بلیا میں ایک پروگرام کے دوران سماجوادی پارٹی، کانگریس اور اکھلیش یادو پر شدید حملہ کیا ہے۔