Bharat Express

Russia news

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ الاسد کی اہلیہ اسما کو برطانیہ واپس جانے سے روک دیا گیا ہے، لندن میں پیدا ہونے والی 49 سالہ سابق شامی خاتون اول اپنے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں جا سکیں گی۔

اقوام متحدہ میں روس کے ایلچی نے بدھ کے روز سوال کیا کہ جب مغربی ممالک کھل کر یوکرین کی حمایت اور مدد کر رہے ہیں تو شمالی کوریا جیسے اس کے اتحادی یوکرین کے خلاف اس کی جنگ میں ماسکو کی مدد کیوں نہیں کر سکتے۔

روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی شہر پیٹروپاولوسکی کمچٹکا سے 55 کلو میٹر دور تھا اور گہرائی 18 میل تھی۔

کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترکیہ کے دورے کے لیے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے لیکن یہ ان کے دورہ چین کے بعد ہو گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پوتن کے دورہ ترکیہ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں تو انہوں نے کہا: ’’نہیں، ابھی نہیں۔

روس کا کیلیبر کروز میزائل آواز سے 5 گنا زیادہ رفتار سے حملہ کرتا ہے۔ دو سال قبل روس نے بھی اس ہائپرسونک میزائل کا استعمال یوکرین میں زیر زمین ایک گودام کو اڑانے کے لیے کیا تھا۔

ماسکو کی سکیورٹی سروسز سے منسلک روسی آؤٹ لیٹس بازا اور کومرسنٹ کی رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کی لاش بھی ملی ہے۔ سویریدوف کی موت میں تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔ کریملن نے سابق روسی جنرل کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں اینڈجیوسکی گاؤں میں ان کے گھر کے بستر پر ایک ساتھ ملیں۔

ویگنر کی فوج میں سے ہی ایک جوان نے یوگینی پریگوزن کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے ،ا لبتہ انہیں ویگنر کی طرف سے سزا دی گئی ہے اور چیف پر حملہ کرنے والے جوان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے جس سے اس کی جان چلی گئی ۔ اس طرح اس بغاوت میں  ویگنر کی جانب سے پہلی پھانسی  کی بھی خبر مل رہی ہے۔

پوتن نے غداری اور اپنی قوم کے لیے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ویگنر کے کرائے کے باس یوجینی پریگوزن کی قیادت میں بغاوت کو کچل دیں اور ختم کردیں۔ ادھر دوسری جانب  پریگوزن نے دعویٰ کیا کہ اس نے روسی شہر روسٹوو آن ڈان میں فوجی عمارتوں اور تنصیبات کو کنٹرول کرلیا ہے۔