Parliamentary Standing Committee: راہل گاندھی کو پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے لیے نامزد کیا گیا، این سی پی اور عام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کے نام بھی شامل
رکنیت کی بحالی کے بعد راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بھی شرکت کی جو 11 اگست تک جاری رہا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے نو منتخب لوک سبھا ممبر سشیل کمار رنکو کو زراعت، حیوانات اور فوڈ پروسیسنگ کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Congress will contest on all 7 seats in Delhi: انڈیا اتحاد میں انتشار کی چنگاری،دہلی میں ساتوں سیٹ پر اکیلے لڑنے کی کانگریس کررہی ہے تیاری
میٹنگ شروع ہونے سے قبل ایسا مانا جارہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے طریقہ کار پر بات ہوگی لیکن میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ سے نکل کر کانگریس رہنما الکا لامبا نے میٹنگ کے اندر کی خبر دی ۔
Bharat Mata: بھارت ماتا ہر ہندوستانی کی آواز ہے: راہل گاندھی
راہل گاندھی نے فارسی شاعر رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’لفظ دل سے ادا ہوں گے تو دل میں داخل ہوتے ہیں۔‘
Rahul Gandhi meets vegetable seller Rameshwar: راہل گاندھی نے سبزی فروش رامیشور کی خواہش کردی پوری، گھر بلا کر کھلایا کھانا
رامیشور سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ رامیشور جی زندہ دل انسان ہیں، وہ خراب حالات میں بھی مسکراتے ہیں۔ اس کی ویڈیو نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ مہنگائی کی وجہ سے رامیشور ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں خرید سکا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔جو انتہائی تکلیف دہ اور جذباتی لمحہ تھا ،جس نے ہر دیکھنے والی کو تکلیف افسردہ کردیا ۔
BJP MP Sakshi Maharaj attacks Rahul Gandhi: بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان، کہا- ’راہل گاندھی کو ’پاگل خانے‘ میں ہونا چاہئے‘
Unnao News: اناؤ میں ساکشی مہاراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پرسخت تنقید کی ہے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پرانہیں ’پاگل‘ بتا دیا۔
It’s the direct result of a particular type of politics: مخصوص سیاست کا نتیجہ ہے منی پور، زخم بھرنے میں لگ جائیں گے کئی سال:راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ ان کے لگائے ہوئے زخم بھرنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔ غم اور غصہ آسانی سے دور نہیں ہوگا۔ یہ ایک مخصوص سیاست کا نتیجہ ہے۔ جب آپ کسی ملک کو تقسیم کرتے ہیں، جب نفرت پھیلتی ہے۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو ساتھ رکھیں چونکہ اسی میں ہم ایک خاندان بن جاتے ہیں۔
Who is more popular in PM Modi vs Rahul Gandhi?: پی ایم مودی vsراہل گاندھی میں کون زیادہ مقبول ہے؟ بی جے پی-کانگریس میں نئی جنگ شروع، سوشل میڈیا پر کون زیادہ مقبول؟!
کانگریس کے اس دعوے کے بعد بی جے پی نے پلٹ وار کیا ، گزشتہ ایک ماہ کا ڈیٹا براہ راست پارٹی نے شیئر کیا اور بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑائی کے اصل فاتح پی ایم مودی ہیں۔
Congress leader Rahul Gandhi spent some time with Toda community : روایتی شال پہن کر ، ہاتھوں میں ہاتھ پکڑے… راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں ٹوڈا قبائلیوں کے ساتھ کیا رقص
ٹوڈا کمیونٹی (برادری ) کی خواتین نے خواہش ظاہر کی کہ راہل گاندھی وزیر اعظم کے طور پر اس مقام پر واپس آئیں۔ اگلے سال ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں
Rahul Gandhi’s flying kiss: راہل گاندھی نے فلائنگ کس کر کے کیا پارلیمنٹ کی توہین کی؟ سروے میں سامنے آئے حیران کن اعداد و شمار
کانگریس لیڈر کی تقریر کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کے اشارے کیے ہیں۔
Rahul Gandhi Press Conference on PM Modi speech: پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کو 2 گھنٹے تک مذاق نہیں اُڑانا چاہیے تھا، بحث کا موضوع کانگریس پارٹی یا میں نہیں تھا،بلکہ منی پور تھا:راہل گاندھی
اگر آپ نے کل دیکھا ہوگا تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ کیسے پی ایم مودی منی پور پر ہنس ہنس کر بات کررہے تھے، مذاق اڑا رہے تھے، یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے۔ اگر ملک میں تشدد ہورہا ہے ۔ کہیں کوئی مسئلہ ہے توملک کے وزیراعظم کو دو گھنٹے مذاق نہیں اڑانا نہیں چاہیے۔ کل کا موضوع کانگریس نہیں تھا، میں بھی نہیں تھا۔ موضوع منی پور تھا۔