Bharat Express

Rahul Gandhi

ہریانہ فساد پر سیاست بھی تیز ہوگئی ہے اور سیاسی بیان بازی بھی۔ اس بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تبصرہ کرتے ہوئے ایکس(ٹوئیٹر) پر لکھا ہے کہ  بی جے پی ، میڈیا اور ان کے ساتھ کھڑی ہوئی طاقتوں نے پورے ملک میں نفرت کا مٹی تیل(کیروسن) پھیلا دیا ہے۔ صرف محبت ہی ملک میں لگی اس آگ کو بجھا سکتی ہے۔

راہل گاندھی جیسے ہی آزاد پور منڈی پہنچے، لوگ پوری طرح حیران رہ گئے۔ انہیں دیکھتے ہی ہجوم نے گھیر لیا۔ راہل گاندھی نے وہاں موجود پھل اور سبزی فروشوں سے بات کی۔ راہل گاندھی کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔

کانگریس ایم ایل اے مبینہ طور پر ناراض ہیں کہ ان کے حلقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر انہیں وقت نہیں دے رہے اور ان کے مسائل حل نہیں کر رہے۔

لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ملک کی 292 سیٹوں کے لیے سروے کیا گیا ہے۔ جس میں سروے کا سیمپل سائز 44 ہزار 548 افراد تھا۔ جس میں خواتین کی تعداد 20677 اور مردوں کی تعداد 23 ہزار 871 ہے۔

کانگریس نے بدھ (26 جولائی) کو منی پور تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تعطل کے درمیان لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے بحث کے لیے منظور بھی کر لیا۔

بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔

لوک سبھا الیکشن میں کم وقت ہونے کے سبب راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا-2 شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا آغاز 15 اگست سے ہو سکتا ہے۔

کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے بھی پی ایم پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ''آپ کانگریس کی مخالفت کرنے میں اتنے اندھے ہو گئے ہیں کہ آپ خود ہندوستان سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ میں نے سنا ہے کہ آج آپنے مایوسی کے عالم میں خود انڈیا پر ہی حملہ کر دیا ہے۔

آج منی پور جل رہا ہے ۔ منی پورر کی بات ہم کررہے ہیں اور پی ایم مودی ایسٹ انڈیا کی بات کررہے ہیں ۔ پی ایم مودی ایوان میں کیوں نہیں بولتے ہیں ۔ کھڑگے کا کہنا ہے کہ اگر سرکار بحث کیلئے تیار ہے تو آخر267 پر بحث کیوں نہیں کرتے۔

اپریل 2019 کو کرناٹک کے کولار میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے تبصرہ کیا تھا کہ تمام چوروں کی کنیت مودی ہی کیوں ہے؟ گجرات حکومت کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر پرنیش مودی نے اس تبصرہ پر ان کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔