Bharat Express

BJP MP Sakshi Maharaj attacks Rahul Gandhi: بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان، کہا- ’راہل گاندھی کو ’پاگل خانے‘ میں ہونا چاہئے‘

Unnao News: اناؤ میں ساکشی مہاراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پرسخت تنقید کی ہے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پرانہیں ’پاگل‘ بتا دیا۔

بی جے پی ایم ساکشی مہاراج نے راہل گاندھی کو ’پاگل‘ بتا دیا ہے۔

اناؤ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج اکثراپنے بیانوں سے متعلق سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر انہوں نے ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے، جس میں وہ گھرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ساکشی مہاراج نے اس بار کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانے پر لیتے ہوئے انہیں ’پاگل‘ بتا دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی کانگریسی لیڈران ان کی مخالفت میں اترگئے ہیں۔ ساکشی مہاراج نے ایوان میں راہل گاندھی کے ذریعہ دیئے گئے بیان پرانہیں ’پاگل‘ بتایا ہے۔

دراصل، پیڑی نگردفترمیں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ساکشی مہاراج کانگریس لیڈرراہل گاندھی پر کافی جارحانہ انداز میں نظرآئے۔ اس دوران لوک سبھا میں راہل گاندھی کی طرف سے منی پورسے متعلق دیئے گئے ’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پر بولتے ہوئے ساکشی مہاراج نے کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ راہل گاندھی کا مقام پاگل خانے میں ہونا چاہئے۔‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں پورا اپوزیشن بوکھلایا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوک سبھا کا مانسون سیشن ٹھیک سے نہیں چلنے دیا۔

کانگریس پر جم کر برسے ساکشی مہاراج

’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پر ساکشی مہاراج نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا قتل اس دن ہوا تھا، جس دن ملک کے تین ٹکڑے کانگریس نے کرائے تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ نے ایوان میں جس طرح سے منی پور پر جواب دیا، ہرکوئی بے آواز ہوگیا تھا۔ امت شاہ کے جواب دینے کے بعد کچھ کہنا باقی نہیں رہ جاتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپوزیشن کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن نہ تو کسان حامی ہے اور نہ ہی ملک سے محبت کرنے والا ہے، اپوزیشن صرف سیاست کرنا چاہتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: ’اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے الیکشن لڑیں…‘ سنجے راؤت کا بڑا دعویٰ

کانگریس پر خاندان پرستی (پریوارواد) کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی لیڈرساکشی مہاراج نے کہا کہ ’’کانگریس اپنی خوشامد، بدعنوانی اورخاندان پرستی کی سیاست کی وجہ سے وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے ٹھہرنے کے قابل نہیں ہے۔ اس ملک نے کانگریس کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے، مودی جی سب کے تعاون اور اعتماد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read