Bharat Express

Rahul Gandhi

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’اگر نریندر مودی ایک اور الیکشن جیت گئے تو ملک میں آمریت آئے گی۔‘‘ وہ اڈیشہ کے بھونیشور میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کررہے تھے

مبینہ ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما سمن رائے چودھری نے کہا کہ بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے ذریعہ انڈیا اتحاد کے مرکزی چہرے راہل گاندھی کے خلاف اس طرح کی توہین آمیز زبان استعمال کرنا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔

کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر شکیل احمد خان نے بتایا ہے کہ راہل گاندھی کشن گنج میں جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ منگل (30 جنوری) کو پورنیہ اور بدھ (31 جنوری) کو کٹیہار میں ایک بڑی ریلی کریں گے۔

کانگریس نے ہفتہ (27 جنوری) کو 'بھارت جوڑو نیا ئے یاترا' کے تحت چندہ اکٹھا کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم شروع کی ہے۔

کانگریس سربراہ نے اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس " پر ایک پوسٹ کے ذریعے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے لکھا، 2024 ہندوستان کے لیے اہم ہے۔

راہل گاندھی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنا بین الاقوامی سطح پر اپنا ٹویٹ ہٹا دیا ہے، جس میں مبینہ طور پر عصمت دری کی شکار ایک نابالغ لڑکی کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔

راہل گاندھی کا خطاب اور بنگال میں اٹھائے گئے مسائل سے انڈیا اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی اور اس میں ترنمول کانگریس کی پوزیشن بھی کافی حد تک واضح ہو جائے گی۔

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اس وقت آسام میں ہے۔ اس یاتر میں شامل ہونے کے لئے الائنس کے اتحادیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

ایک پروگرام کے موقع پر، ہمنتا بسوا سرما نے کہا، "ہم نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کرے گی اور انہیں (راہل گاندھی) لوک سبھا انتخابات کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔لوک سبھا انتخابات چند مہینوں میں ہونے والے ہیں۔

جو بھی آسام کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں اجمل آرڈر لے کر ایک منٹ میں کردیتے ہیں ۔انتخاب میں ان کی مدد کرتے ہیں  اور جو بھی آپ کے سی ایم چاہتے ہیں بدرالدین اجمل اس کو فوراً کرتے ہیں ۔اس لئے یہاں کانگریس  صرف بی جے پی  ہی نہیں بلکہ اس کی بی ٹیم کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔