راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شامل ہوسکتے ہیں۔
Rahul Gandhi Bharat Jodo Nyay Yatra: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں خبر ہے کہ جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار 30 جنوری کو راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شامل ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ نتیش کمار اور کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ہے اور کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
راہل گاندھی کی یاترا اس وقت آسام میں ہے اور آج ہی مغربی بنگال پہنچے گی۔ یہاں یاترا مکمل کرنے کے بعد راہل گاندھی بہار پہنچیں گے۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی ہے اوریہ ممبئی تک جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


